WhatsApp can now make video calls on Android

WhatsApp Can Now Make Video Calls On Android

وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ویڈیو کالز کی سہولت لانچ کر دی

وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ بیٹا ورژن میں ویڈیو کالز کا نیا اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس فیچر سے ویڈیو کال کرنا بھی بہت آسان ہے، بس ایپ میں کسی بھی رابطہ کو کھولیں ، کال کا بٹن ٹیپ کریں اور ویڈیو کال منتخب کر لیں۔ویڈیو کال کے لیے صرف ایک چیز ضروری ہے کہ دوسرے صارفین کے پاس بھی اس فیچر کو سپورٹ کرنے والا ورژن انسٹال ہو۔ اگر یہ ورژن انسٹال نہیں ہوگا تو دوسرے صارف کو ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں مطلع کر دیا جائےگا۔

(جاری ہے)


ویڈیو کالنگ کا فیچر اینڈروئیڈ بیٹا ورژن 2.16.318 (451462) میں شامل کیا گیا ہے ۔ ویڈیو کال کوالٹی اگرچہ کافی بہتر ہے تاہم بعض دفعہ ویڈیو سست سی معلوم ہوتی ہے۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اس لیے امید ہے کہ فیس بک اس کی تمام خرابیاں دور کر کے جلد ہی تمام صارفین کےلیے لانچ کر دے گا۔
اگر آپ بھی وٹس ایپ کا ویڈیو فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بیٹا ورژن کی اے پی کےفائل کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-25

More Technology Articles