Wikipedia redesigned Android app

Wikipedia Redesigned Android App

ویکیپیڈیا کی نئی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں نیوز بھی شامل ہوگئی ہیں

ویکیپیڈیا نے اپنی اینڈاروئیڈ ایپلی کیشن کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ ویکیپیڈیا نے کچھ ماہ پہلے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن کو بھی اپ ڈیٹ کیا تھا۔
اب نئی ایپلی کیشن میں صارفین ویکیپیڈیا کی طرف سے تجویزکردہ آرٹیکل، تصویر اور دوسرا مواد دیکھ سکیں گے۔ یہ مواد صارفین کے ویکیپڈیا پر پچھلے آرٹیکلز پڑھنے کی بنیاد پر ترتیب دیا جارہا ہے۔ ایپلی کیشن کی فیڈ گوگل ناؤ کے کارڈز کی طرز پر تجاویز دے گی۔


ایپلی کیشن میں سب سے اوپر خ”خبروں میں “ کا سیکشن ہے۔اس سیکشن میں حالات حاضرہ کے مطابق آرٹیکلز نظر آئیں گے۔ٹرینڈنگ آرٹیکلز میں آج کے دن سب سے زیادہ پڑھے جانے والی 5 آرٹیکلز نظر آئیں گے۔ فیچر آرٹیکلز میں ایڈیٹر کی مرضی سے روز کے نئے آرٹیکلز نظر آئیں گے۔ Because you read میں صارفین کے پچھلے پڑھے گئے آرٹیکلز کی بنیاد پر اُن کے لیے نئے آرٹیکلز تجویز کیےجائیں گے۔

(جاری ہے)

Continue reading میں وہ آرٹیکلز ہونگے ، جو آپ پہلے مکمل نہیں پڑھ سکے تھے۔ Randomizer صارفین کو اٹکل سے کوئی سا بھی آرٹیکل دکھائے گا۔آج کی تصویر کے سیکشن میں ہر روز نئی تصویر نظر آئے گی۔کسی بھی آرٹیکل پر ٹیپ کرنے سے ایپلی کیشن پہلے اس کا پریویو دکھائے گی۔
ویکیپیڈیا کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

Wikipedia redesigned Android app
تاریخ اشاعت: 2016-07-28

More Technology Articles