Yahoo Messenger returns from the almost dead with huge overhaul

Yahoo Messenger Returns From The Almost Dead With Huge Overhaul

یاہو میسنجر پھر سے زندہ ہوگیا

یاہو میسنجر ”زندہ“چیٹ کلائنٹس میں سے سب سے”بزرگ“چیٹ کلائنٹ ہے۔ایم ایس این میسنجر اور اے او ایل میسنجر کی طرح یہ کبھی منظر سےبالکل غائب نہیں ہوا لیکن اکثر صارفین کے لیے اس کا استعمال قصہ پارنیہ بن چکا ہے۔
اب یاہو نے میسنجر کی ”مرمت“ کر کے اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے۔یاہو کے مطابق، نئے فیچرز شامل کرنے کی وجہ سے  اب یاہو میسنجر فیس بک اور وٹس ایپ جیسے مینسجر کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

یاہو میں اب فلکر اور ٹمبلر کی انٹی گریشن شامل کی گئی ہے۔نئےڈیزائن کے علاوہ میسج کو unsend اور like بھی کیا جا سکتا ہے۔
فلکر کو یاہو کے ساتھ مربوط کرنے سے صارفین سینکڑوں تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔تصاویر شیئر کرتےہوئے صارفین کو سٹوریج سپیس کے بارے میں بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ تمام تصاویر ویب سے ہی شیئر کی جاتی ہےتاہم صارفین اگر چاہیں تو تصاویر کو فل کوالٹی میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یاہو کا کہنا ہے کہ مختلف پلیٹ فارمز پر یاہو میسنجر ڈیٹا جیسے چیٹ وغیرہ رئیل ٹائم میں بہت تیزی کے ساتھ syncہونگی۔صارفین آف لائن ہوتے ہوئے بھی میسج بھیج سکیں گے جو نیٹ سے جڑتے ہیsendہوجائیں گے۔
ایپلی کیشن میں وائبر کی طرح کا unsendکا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے بھیجے گئے پیغامات اور تصاویر گفتگو میں شریک سب افراد کے پاس سے ڈیلیٹ  ہوجائیں گی۔
ایپلی کیشن میں گروپس میں بات چیت کرتے ہوئے صارفین دوسرے صارف کی بات سے متفق ہونے کی صورت میں  پیغامات کو لائک بھی کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ی کہنا خاصا مشکل ہے کہ فیس بک اور وٹس ایپ کے ہوتے ہوئے یاہو میسنجر کتنا کامیاب ہوگا۔تاہم نئے فیچرز کی وجہ سے صارفین میں یاہو میسنجر کا استعمال ضرور بڑھے گا۔یاہو نے نئی ایپلی کیشن کو اینڈروئیڈ، آئی او ایس، ویب اور یاہو میل میں متعارف کرادیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-04

More Technology Articles