your iPhone's camera can detect radiation

Your IPhone's Camera Can Detect Radiation

آئی فون کے کیمرہ سے تابکاری کا بھی پتہ بھی چلایا جا سکتاہے

آج کل موبائل فون سے بظاہر تمام کام کیے جا سکتے ہیں۔ اب تو موبائل فون کے ہائی ریزولوشن کیمرے سے ماحول میں تابکاری کا پتہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔اصل  میں ڈیجیٹل کیمرے  کو بھی انسانی آنکھ کے اصول پر ہی بنایا گیاہے۔پردہ چشم  روشنی جذب کرتا ہے، اس کے بعد اسے اعصابی لہروں میں تبدیل کرتا ہے اور دماغ کے حوالے کردیتا ہے۔اسی طرح  کیمرے کا اپنا CMOS سنسر ہوتا ہے، جو روشنی جذب کرتا ہے، اسے بجلی میں تبدیل کرتا ہے اور پروسیسر کو بھیج دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سارا عمل انسانی آنکھ کے دیکھنے سے ملتا جلتا ہے۔
آئی فون کے لیے رے ڈیٹیکٹ(Ray Detect) ایپلی کیشن اسی اصولوں پر کام کرتی ہے۔ اس ایپ کا الگورتھم روشنی میں آلودگی کی موجودگی کا پتہ چلا کر ظاہر کرسکتا ہے۔اس ایپلی کیشن میں جو الگورتھم استعمال کیا جاتا ہے وہ continuous high-delta algorithm کہلاتا ہے۔اس الگورتھم کو سائنس دان تابکاری کے لیول کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
آئی فون کے لیے دستیاب یہ کام کی ایپلی کیشن مفت  نہیں۔ اس کی قیمت 2.99ڈالر ہے۔   

تاریخ اشاعت: 2016-04-28

More Technology Articles