10 Ways to Search Google for Information
گوگل پر سرچ کرنے کے 10 ایسے طریقے جن سے96 فیصد لوگ ناواقف ہیں
ایڈوانس ٹیکنالوجی کے دور میں ہائی سپیڈانٹرنیٹ کنکشن کےہوتے ہوئے آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔
چند منٹوں میں ہی جہاں لذیذ ترین پکوان کی ترکیب جان سکتے ہیں وہیں ہم پیچیدہ علمی موضوعات پر مواد تلاش کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر سرچنگ کےلیے سب سے اہم پلیٹ فارم گوگل کا ہے۔ اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں صارفین کو جلد یا بدیر اپنی مرضی کی معلومات مل جاتی ہیں تاہم چند طریقے ایسے ہیں جس کو اپنا کر صارفین مطلوبہ چیزوں کو منٹوں کی بجائے سیکنڈوں میں تلاش کر سکتے ہیں۔
1۔
(جاری ہے)
دوچیزوں میں سے ایک کی تلاش
اگر آپ کچھ تلاش کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اچھی طرح سے معلوم نہیں کہ آپ کئی چیزوں میں سے کیا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ مختلف الفاظ کے درمیان Or یا مختلف الفاظ کے بیچ ” | “ کا نشان ڈال کر کئی چیزوں میں سے تلاش کر سکتےہیں۔
2۔ مترادف الفاظ(synonyms) کی تلاش
گوگل پر کسی بھی موضوع اور اس سے متعلقہ موضوعات بھی سرچ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے گوگل صارفین کو الفاظ کے ساتھ ٹیلڈا کے نشان ” ~ “ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ healthy ~food لکھ کر سرچ کریں گے تو گوگل آپ کو صحت مند غذا کے اصول، کھانے کی تراکیب اور صحت مند کھانوں کے آپشن فراہم کرے گا۔
3۔ ویب سائٹ کے اندر سرچ کرنا
اگر آپ صرف ایک ہی ویب سائٹ کے اندر سے نتائج تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں ویب سائٹ کا ایڈریس سپیس متعلقہ لفظ لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کروم براؤزر کی ایڈریس بار میں بھی ویب سائٹ کے ایڈریس کے بعد ایک سپیس دے کر کوئی بھی لفط لکھ کر سرچ کرنے سے گوگل اس ویب سائٹ میں موجود اس لفظ سے متعلقہ تمام صفحات سامنے لےآئے گا۔
4۔اسٹیرک کا استعمال کریں
اگر آپ کسی جملے میں کوئی ایک لفظ بھول جائیں تو اس کی جگہ اسٹیرک کے نشان ”*“ کو استعمال کر کے گوگل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کےطور پر urdupoint* تلاش کرنے سے اردو پوائنٹ کے بعد تمام الفاظ سے نتائج ظاہر ہو جائیں گے ۔
5۔ جب بہت سے الفاظ یاد نہ ہوں
جب کسی فقرے کے بہت سے الفاظ یاد نہ ہوں تو آپ تب بھی گوگل سے اس فقرے سے متعلق نتائج حاصل کر سکتےہیں۔ اس کے لیے جہاں آپ کو بہت سے الفاظ بھولے ہیں وہاں پر Around کے بعد بریکٹ میں ممکنہ بھولنے والے الفاظ کی تعداد لکھ کر تلاش کر نا ہوگا۔ مثال کے طور پر I wandered AROUND(4) cloud.تلاش کرنے سے آپ کو I wandered Lonely as a cloud. کا رزلٹ مل جائے گا۔
6۔ ٹائم فریم کا استعمال
آپ گوگل پر ایک مخصوص عرصے کے دوران کے نتائج بھی حاصل کر سکتےہیں۔ اگر آپ بیسویں صدی کی سائنسی دریافتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو ”scientific discoveries 1900…2000“ لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا۔
7۔ ٹائٹل یا یوآر ایل کی تلاش
کسی بھی مضمون کے عنوان کے بارے میں تلاش کرنے کے لیے آپ کو تلاش کےلفظ سے پہلے بغیر کوئی سپیس دئیے intitle لکھنا پڑے گا۔ اسی طرح کسی یوآرایل میں سرچ کرنے کے لیے آپ کوکسی لفظ سے پہلے بغیر سپیس دئیے ” inurl “لکھنا پڑے گا۔
8۔ ایک سی ویب سائٹس کی تلاش
اگر آپ کو انٹرنیٹ کی ایک سائٹ سے اپنا من پسند مواد مل جاتا ہے توآپ اسی طرح کی دوسری ویب سائٹس بھی تلاش کر سکتےہیں۔ اس کےلیے سرچ بار میں related: لکھ کر ویب سائٹ کا یوآرایل لکھناپڑے گا۔
9 ۔ مکمل جملہ
اگر آپ گوگل پر کوئی جملہ تلاش کر تے ہیں تو گوگل اس جملے کے ہر ایک لفظ سے متعلقہ ویب سائٹس دکھاتا ہے ۔ تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل صرف وہ ویب سائٹس دکھائے جن میں یہ جملہ ایسے ہی لکھا ہو تو آپ کو وہ جملہ کوٹیشن مارک یعنی ”“ کے درمیان لکھنا پڑے گا۔
10۔ نتائج میں سے غیر اہم الفاظ نکالیں
اگر آپ تلاش کے نتائج میں کوئی غیر اہم یا غیر ضروری لفظ نکالنا چاہتے تو بس اس لفظ سے پہلے نفی کا نشان لگا دیجیے ۔
مثال کے طورپر آپ کتابوں کے بارے میں تلاش کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو کتابیں فروخت کرنے والی ویب سائٹ نہ دکھائی جائیں تو آپ books –buy لکھ کر تلاش کر سکتےہیں۔ اس سے آپ کو بکس کے ایسے نتائج ملیں گے جن میں buy کا لفظ نہ ہو۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry