Does paid cleaner are better

Does Paid Cleaner Are Better

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑے جھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر 3

سسٹم کی کارکردگی اور رفتار بڑھانے کے لیے ہمیں کئی اشتہار ہر روز دکھائی دیتے ہیں۔ ان اشتہارات میں موجود پروگرامز کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کمپیوٹر کو تین سو فیصد تک تیز رفتار بنا سکتے ہیں۔ ا س کے لیے وہ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کریں گے، نصب سسٹم ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ کریں گے، غیرضروری پروگرامز کو اَن انسٹال کریں گے اور اس کے علاوہ بھی چند کام کریں گے جس کے نتیجے میں آپ کا کمپیوٹر چیتے کی چال چلنا شروع ہوجائے گا۔


یقینا ً آپ کو ایسے سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کئی مہینوں کے بعد صرف ایک بار۔ سسٹم مہینوں چلنے کے بعد جو کچرا جمع کرتا ہے اسے کوئی مفت پروگرام بھی ایک دفعہ چلنے کے بعد صاف کر سکتا ہے۔ اس کے بعد کئی مہینوں تک اس کی دوبارہ ضرورت نہیں پڑتی تو پھر اس کام کے لیے کوئی سافٹ ویئر کیوں خریدا جائے؟
ہم کمپیوٹنگ میں پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں کہ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کوئی خاص ضروری نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ا س میں موجود اینٹریز اتنی معمولی ہوتی ہیں کہ کئی سالوں کے بعد بھی اگر رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کی جائے تو اس کا انتہائی معمولی فرق پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ غیرضروری پروگرامز آپ جب چاہیں خود بھی ونڈوز میں اَن انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد بات رہ جاتی ہے ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ کرنے کی تو اگر وہ کوئی مسئلہ کریں تو آپ ہارڈویئر بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی ضرورت کے تحت ڈرائیورز کے نئے ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے خود باآسانی انھیں انسٹال کر سکتے ہیں۔

یہ کلینر پروگرامز ہمیشہ مشورہ دیتے ہیں کہ ان کا فلاں پروگرام بھی انسٹال کر لیں۔ اس کے علاوہ یہ اکثر مال ویئر اور وائرس بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا سبب بنتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ ایسے پروگرامز خصوصاً قیمتاً دستیاب پروگرامز سے دُور رہیں۔ سال میں ایک دفعہ سسٹم کی صفائی کے لیے آپ کوئی مفت پروگرام باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-21

More Technology Articles