Facebook phishing scam says you’re a Trusted Contact. Dont believe it

Facebook Phishing Scam Says You’re A Trusted Contact. Dont Believe It

اگر فیس بک پر کوئی دوست اکاؤنٹ ریکوری کی مدد کے لیے کہے تو ہوشیار رہیں۔ یہ دھوکا بھی ہو سکتا ہے

اگر آپ کو فیس بک پر فیس بک فرینڈ کی طرف سے پیغام ملے کہ اُن کا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے اس کی بحالی میں اُن کی مدد کریں تو ہوشیار رہیں، یہ دھوکا بھی ہو سکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دھوکے باز اس طریقے سے آپ سے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس دھوکابازی کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ دھوکے باز پہلے کسی شخص کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

اس کے بعد اس کے دوستوں کو پیغام بھیجتے ہیں کہ اُن کا اکاونٹ بند ہوگیا ہے اور آپ کا نام انہوں نے فیس بک کےبااعتماد دوستوں میں شامل کیا ہوا ہے۔ اس لیے فیس بک نے آپ کو ای میل میں ایک کوڈ بھیجا ہے۔ دھوکے باز آپ سے یہ ای میل سے موصول ہونے والا کوڈ مانگتے ہیں اور اس کے لیے کافی جلد بازی بھی ظاہر کرتے ہیں۔
اصل میں دھوکے باز آپ کےاکاؤنٹ تک رسائی کے لیے Forgot my password کا آپشن استعما ل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ظاہر ہے ریکوری کوڈ آپ کے ای میل پر ہی موصول ہوگا۔ جب آپ قابل اعتماد نظر آنے والے دھوکے باز کو وہ کوڈ دیں گے تو وہ فوراً ہی آپ کےاکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کر لے گا۔
فیس بک نے 2013 میں Trusted Contacts کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس فیچر سے آپ 3سے 5 بااعتماد دوست منتخب کر سکتے ہیں، جو ضرورت پڑنے پر آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی میں مدد دیتے ہیں۔
اس فراڈ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ فیس بک پر جب بھی آپ کو کوئی ایسا میسج ملے تو فوراً ہی میسج بھیجنے والے کو فون کریں اور تصدیق کریں کہ کیا واقعی انہوں نے فیس بک پر میسج بھیجا ہے یا نہیں۔

Facebook phishing scam says you’re a Trusted Contact. Dont believe it
تاریخ اشاعت: 2017-10-13

More Technology Articles