Hackers are preying on people who cant spell

Hackers Are Preying On People Who Cant Spell

غلط سپیلنگ لکھنے والے افراد ہیکرز کا نیا شکار

اگر آپ اس ویب سائٹ کا نام بھی ٹھیک نہیں لکھ سکتے، جسے وزٹ کرنا چاہتے ہیں توآپ کے براؤزر کے ہیک ہونے کے قوی چانسز ہیں۔اینڈ گیم(Endgame) نامی سائبر سیکورٹی فرم کی تحقیق کے مطابق 300سے زیادہ مشہور کمپنیوں، جن میں Netflix، YouTube اور Googleشامل ہیں، کے غلط ناموں سے بنی ویب سائٹس صارفین کے لیے سیکورٹی خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔
بہت سے ہیکر googgle.com، googlw.com اور Netflix.om وغیرہ جیسے نام سے ویب سائٹس رجسٹرڈ کرا رہے ہیں۔

یہ نام ایسے ہیں کہ تیزی سے ٹائپنگ کرنے والا غلطی سے انہیں ٹائپ کر ہی دیتا ہے ۔ صارفین جب غلطی سے ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں تو ہیکر مال وئیر سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔بہت سے ہیکر صارفین سے براؤزر کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کی اجازت بھی طلب کرتے ہیں اور اگر کوئی انجانے میں اجازت دے تو ہیکر براؤزر اور کمپیوٹر کی حساس معلومات چرا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)


آج کل عمان(Oman) کاڈومین .omہیکر کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ہیکرز کو پتا ہے کہ بعض صارفین .com کو غلطی سے .om لکھ دیتے ہیں، اس لیے ہیکر Netflix.om یا اسی طرح کی مشہور ویب سائٹس کو پہلے ہی مال وئیر سے تیار رکھتے ہیں۔
بہت سی بڑی ویب سائٹس نے .om ڈومین کے ساتھ اپنی سائٹس شروع نہیں کی، تاہم بعض دفعہ جب صارفین .om کے ساتھ مشہور ویب سائٹ کو دیکھتے ہیں تو یہی سمجھتے ہیں کہ ویب سائٹ کا عمانی ورژن لانچ کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق .om کے ساتھ دستیاب بہت سی ویب سائٹس پر مال وئیرز بھرے پڑے ہیں۔بہت سی مشہور ویب سائٹس نے .om پر خود کو رجسٹرڈ بھی نہیں کرایا، جس کی وجہ سے بڑی ویب سائٹس کے نام ہی صارفین کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
جس طرح عام صارفین غلط سپیلنگ لکھ کر ہیکروں کا شکار بن رہے ہیں، اسی طرح ہیکرز بھی غلط سپیلنگ کی وجہ سے ہی اپنے ارادوں میں ناکام رہ جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں سری لنکن ہیکرز، بنگلا دیشی بنک سے اربوں روپے نہ چرا سکے۔ اُن کی ناکامی کی وجہ بھی ایک حرف کی غلطی تھی(تفصیلات اس صفحےپر)
ذیل کی فہرست اُن مشہور ناموں پر مشتمل ہے، جن پرجعلی .om ڈومین بنائے گئے ہیں۔

Hackers are preying on people who cant spell
تاریخ اشاعت: 2016-03-23

More Technology Articles