How to find out everything Google knows about you

How To Find Out Everything Google Knows About You

جانیے کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟

جب آپ گوگل اور اس کی سروسز استعمال کرتے ہیں تو یہ ایک باہمی معاہدے کے تحت کرتے ہیں۔ گوگل آپ سے اپنی سروس کی فیس نہیں لیتا اور آپ اسے اپنی معلومات تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ معلومات آپ کی انٹرنیٹ پر کی جانے والی سرگرمیوں سے متعلق ہوتی ہیں۔ گوگل ان معلومات کو اپنے ایڈورٹائزر حضرات کے ساتھ شیئر کرتا ہے، جس کی بنیاد پر وہ آپ کو آپ کی دلچسپی کے اشتہار دکھاتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں کہیں تو آپ کے گوگل کے استعمال کی فیس گوگل کے ایڈورٹائزر ادا کرتے ہیں۔
گوگل آپ کی سرگرمیوں اور معلومات کو جاننے کے لیے کئی طرح کے طریقے استعمال کرتا ہے۔جب آپ جی میل کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو گوگل کو آپ کا نام ، فون نمبر، لوکیشن اور بہت سی معلومات مل جاتی ہیں۔ جیسے جیسے آپ لاگ ان رہ کر نیٹ پر گوگل کے علاوہ دوسری سائٹس پر گھومتے ہیں گوگل کے معلومات کے خزانے میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل صارفین کی تمام معلومات "Web & App Activityپیج(یہاں کلک کریں) پر محفوظ کرتا ہے۔اس پیج کو ڈھونڈنا صارفین کے لیے ذرا سا مشکل ہے۔صارفین Ads Settings کے پیج (یہاں کلک کریں) پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ گوگل اُن کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔
ایڈ سیٹنگ کے پیج پر وہ تمام سرگرمیاں لکھی ہوتی ہیں، جو آپ کی سرگرمیوں کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہیں۔ آپ ان میں تبدیلی بھی کر سکتےہیں۔ایڈورٹائزر یہی صفحہ استعمال کر کے آپ کو اشتہارات دکھاتے ہیں۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ گوگل پر آپ کی سرگرمیوں کا ریکارڈ موجود رہے تو آپ انہیں ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔اس کے لیے سب سے پہلے آپ گوگل میں لاگ ان ہوں اور ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی پیج تک جانے کے لیے یوآر ایل https://history.google.com/history پر جائیں۔
یہاں آل ٹائم کی ہسٹری چیک کریں۔ یہاں آپ کو وہ تمام ویب سائٹس نظر آ رہی ہونگی، جنہیں آپ نے گوگل پر سائن ان رہتے ہوئے وزٹ کیا ہوگا۔
یہ فہرست ہزاروں ریکارڈز پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ آپ اس ساری فہرست کو ایک ساتھ بھی ختم کر سکتے ہیں مگر پھر وہی کہ گوگل نے ایک ساتھ تمام لسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن تھوڑا چھپا کر رکھا ہے۔ایک دن کے ریکارڈ کو تو آپ چٹکی میں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
Today کے ساتھ موجود چیک باکس پر کلک کریں اور سب سے اوپر نمودار ہونے والے ڈیلیٹ بٹن کو پریس کر دیں۔ تصدیق کے بعد ایک دن کا ریکارڈ ختم ہوجائے گا۔ گوگل سے اپنی تمام سرگرمیوں کے ریکارڈ کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کے لیے واپس ویب اینڈ ایپ ایکٹویٹی کے صفحے پر آئیں اور اوپر دائیں جانب کونے پر موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ اس کے بعد Delete Option پر کلک کریں اور اس کے بعد Advance پر کلک کر کے All Time منتخب کر لیں۔
اس طرح آپ کی وزٹ کی ہوئی ویب سائٹس کے ریکارڈ سے جان چھوٹ جائے گی ، مگر ٹھہرے جناب ابھی بھی بہت کچھ ایسا ہے جسے گوگل نے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ اسے بھی صاف کرتے جائیں۔
اب سکرین کے سب سے اوپر بائیں جانب مینو بٹن پر کلک کریں۔ یہاں موجود مینو سے آپ کو پتہ چلے گا کہ گوگل نے آپ کا وائس ریکارڈ، ڈیوائس لوکیشن اور یوٹیوب ریکارڈز بھی سنبھال رکھے ہیں۔
آپ ان پیجز پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ گوگل نے آپ کی کون کون سی حرکتیں محفوظ کی ہوئیں ہیں۔ دیکھنے کے بعد آپ ان سب کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔گوگل وائس اینڈ آڈیو ایکٹیویٹی پر میں آپ اُن تمام وائس سرچز کو دوبارہ سن سکتے ہیں، جو آپ نے موبائل یا ڈیوائس پر مائیک کے ذریعے کی ہوں۔اگر تمام گوگل وائس اینڈ آڈیوا یکٹیویٹی کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنا ہوتو ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی کی طرح سب سے اوپر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کریں ، ڈیلیٹ آپشن اور پھر ایڈوانس منتخب کر کے آل ٹائم منتخب کر لیں۔
گوگل وارننگ دے گا آپ نظر انداز کر کے تمام وائس اینڈ آڈیو ایکٹیویٹی ڈیلیٹ کر دیں۔
اسی طرح سب سے اوپر بائیں جانب مینو کے آپشن سے ڈیوائس انفارمیشن کے پیج پر آجائیں۔ یہاں آپ کو وہ ڈیوائسز نظر آئیں گی، جن سے آپ روز لاگ ان ہوتے ہیں۔ آپ انہیں بھی سب سے اوپر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کر کے ایک ساتھ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ لوکیشن ہسٹری کے پیج کو وزٹ کریں تو آپ کو گوگل میپس پر اپنی ہر روز کی لوکیشن کی معلومات ملیں گی۔
ان ہر روز کی لوکیشن کو ڈیلیٹ کے آئیکون سے فوراً ہی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، اگر لوکیشن کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرناہے تو نیچے دائیں جانب سیٹنگ کے بٹن پر کلک کردیں۔ ظاہر ہونے والے مینو سے delete all Location History پر کلک کر کے لوکیشن کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیں۔ آپ چاہیں تولوکیشن کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے پہلے download a copy of all your data پر کلک کر کے ڈیٹا کی ایک کاپی ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ڈیٹا کو اپنی مرضی کے فارمیٹ جیسے زپ وغیرہ میں ڈرائیو پر بھی اپ لوڈ کرایا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا کو اکھٹا ہونے اور آپ کے ڈرائیو میں اپ لوڈ ہونے میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
یوٹیوب واچ ہسٹری اور یو ٹیوب سرچ ہسٹری کو بھی اسی طرح سب سے اوپر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کر کے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے

تاریخ اشاعت: 2016-05-06

More Technology Articles