Predictive Policing Firm PredPol Promises To Map Crime Before It Happens

پریڈپول: ایک حیرت انگیز سافٹ وئیر

Predictive Policing Firm PredPol Promises To Map Crime Before It Happens

امریکہ کے 60 شہروں میں دن میں دو یا تین بار جب بھی پولیس کی شفٹ بدلتی ہے تو ڈیوٹی کے شروع ہونے پر انہیں سرخ رنگ سے مارک کیا ہوا نقشہ دیا جاتا ہے جس کے ساتھ ہدایت ہوتی ہے کہ جب بھی کال کی جائے نقشے میں مارک کیے ہوئے نشان زدہ علاقے میں پہنچ جانا یا پھر اپنا زیادہ وقت انہی علاقوں میں گذارنا۔
یہ نقشے پولیس کے محکمے میں کام کرنے والوں نے نہیں بنائے ہوتے بلکہ یہ ایک سافٹ وئیر پریڈ پول (PredPol) سے بنائے گئے ہیں PredPolدو الفاظ PREDictive POLicing سے مل کر بنا ہے۔


یہ سافٹ وئیر پچھلے جرائم کا تجزیہ کر کے آگے ہونے والے جرائم کا اندازہ لگاتا ہے۔ سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر پولیس آفیسر مذکورہ جگہوں پر اپنی شفٹ کا 5 سے 15 فیصد ٹائم بھی لگائیں تو جرائم میں بہت کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اس سافٹ وئیر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ پولیس کا محکمہ اس سافٹ وئیر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار سے لیکر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر سالانہ تک فیس ادا کرتا ہے۔

ایسے محکمے جو اسے استعمال نہیں کرتے وہاں جرائم کی شرح اُن شہروں کی نسبت زیادہ ہے جہاں یہ استعمال ہوتا ہے۔اگلے پانچ سالوں میں مزید درجنوں شہروں کی پولیس اس سافٹ وئیر کو استعمال کرے گی۔
پریڈ پول کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-12

Your Thoughts and Comments