Test for HIV in just 15 minutes

Test For HIV In Just 15 Minutes

15منٹ میں ایچ آئی وی کی تشخیص کرنے والی حیرت انگیز اور سستی ڈیوائس

کولمبیا یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ڈونگل (ڈیوائس) بنائی ہے جو سمارٹ فون کی مدد سے صرف 15 منٹ میں ایچ آئی وی کی تشخیص کر سکتی ہے۔یہ ڈونگل اینڈریوڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے سمارٹ فونز پر کام کرتی ہے۔یہ ڈوائس خون کے ایک قطرے کی مدد سے ایچ آئی وی کی تشخیص کرتی ہے۔ اس ڈیوائس کو چلنے کےلیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں۔ یہ ڈیوائس سمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے ہی بجلی لے کر چلتی ہے۔

۔ آڈیو جیک کی مدد سے اسے سمارٹ فونز کے علاوہ ٹیبلٹ اور دوسرے الیکٹروانکس آلات کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکے گا۔اس وقت اس کام کے لیے جو مشینیں استعمال ہو رہی ہیں ان کی قیمت اٹھارہ ہزار ڈالر تک ہے جبکہ اس ڈونگل کی لاگت 34 ڈالر ہے۔
اس ڈیوائس کے کام کرنے کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ سب سے پہلے انگلی سے خون کا ایک قطرہ لے کر ڈیوائس کے پلاسٹک کلکٹر پر رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سمارٹ فون سے ایپلی کیشن چلا کر ڈونگل کا ایک بٹن دبانا ہے۔15 منٹ کے بعد یہ ڈونگل سمارٹ فون پر رزلٹ دکھا دے گی۔ اس سارے عمل میں بٹن دبانے کے علاوہ سب کام خود بخود ہوتا ہے۔
اس ڈیوائس کو ابھی تجرباتی طور پر روانڈا میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک اس سے 96 مریضوں کے ٹسٹ لیے جا چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس ڈیوائس نے چند مریضوں کی تشخیص غلط کی اور ایڈز کا مریض نہ ہوتے ہوئے بھی انہیں ایڈز کا مریض ظاہر کر دیا گیا، تاہم اس ڈوائس کے بنانے والے اس میں موجود نقائص کو دور کر رہے ہیں جس کے بعد اسے عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-07

More Technology Articles