THAT browser is safe

THAT Browser Is Safe

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر7

اکثر لوگ بحث کر رہے ہوتے ہیں کہ فلاں براؤزر بہتر اور محفوظ ہے۔ اسے استعمال کرنے سے آن لائن خطرات ٹل جاتے ہیں، یہ اُن سے خود ہی نمٹ لیتا ہے۔ یہ دلیل کبھی کروم کے حق میں سننے کو ملتی ہے تو کبھی فائرفوکس وغیرہ کے بارے میں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام براؤزرز کے لیے آن لائن یکساں خطرات موجود ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر بھی اتنا ہی غیر محفوظ ہوسکتاہے جتنا کہ گوگل کروم۔

چاہے آپ Tor براؤزر استعما ل کررہے ہوں یا کوئی اور anonymous ویب براؤزر، خطرات ہمیشہ آپ کے پیچھے موجود رہیں گے۔
یقیناً کوئی کمپنی نہیں چاہتی کہ ان کا بنایا ویب براؤزر غیر محفوظ ہو یااسے استعمال کرنے والوں کا کوئی نقصان ہو، لیکن چونکہ انہیں بنانے والے انسان ہی ہیں، اس لیے خرابیاں نظروں سے چُوک ہی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ان ویب براؤزرز کے درمیان اس قدر سخت مقابلہ ہے کہ ہر نئی خرابی کو جلد از جلد دُور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بعض اوقات تو خرابی کا پتا ہی اس وقت چلتا ہے جب اس خرابی کو دُور کرنے کے لیے کوئی اپ ڈیٹ جاری کی جاتی ہے۔
کسی ویب براؤزر کو خطرناک بنانے میں اس میں نصب ایڈ اونز ، پلگ انز اور ایکسٹینشن اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے بجائے اس کہ آپ کسی اور کی فرمائش پر کوئی دوسرا ویب براؤزر نصب کریں، بہتر ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے موجود ویب براؤزر کی صفائی کریں۔ کیشے حذف کریں، پلگ اِن حذف کریں اور ویب براؤزر کو اس کی اصل حالت میں لانے کی کوشش کریں۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-24

More Technology Articles