This is how rich you’d be if you bought Apple stock instead of its products

This Is How Rich You’d Be If You Bought Apple Stock Instead Of Its Products

اگر صارفین ایپل کی مصنوعات خریدنے کی بجائے کمپنی کا سٹاک خریدتے تو کتنے امیر ہوتے؟

پہلی بار کسی چیز کی خریدنے کی خوشی کبھی نہیں بھولتی۔ بہت سے لوگ  اپنے سب سے پہلے کمپیوٹر، موبائل، گیم کنسول ار آڈیو پلیئر کے حوالے سے خاصے حساس ہوتے ہیں۔
کیا  آپ نے سوچا ہے کہ اگر صارفین ایپلی کی پہلی بار لانچ کی گئی مصنوعات خریدنے کی بجائے کمپنی کا سٹاک خریدتے تو کتنے امیر ہوتے؟
ایپل کے شیئر کی قیمت اس وقت تقریباً 200 ڈالر ہے۔یہ قیمت ہمیشہ سے اتنی زیادہ نہیں تھی۔
اگر کمپنی کی پہلی پراڈکٹ خریدنے والے اتنی ہی رقم سے کمپنی کا سٹاک خریدتے تو آج اچھے خاصے امیر ہوتے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ  اس حوالے سے تجزیہ کیا کہتا ہے۔
 
پہلا آئی پیڈ
پہلا آئی پیڈ 3 اپریل 2010 کو جاری کیا گیا۔ اس کی قیمت 499 ڈالر تھی۔ اس تاریخ کو اگر 499 ڈالر میں کمپنی کے شیئر خریدے جاتے تو ان کی مالیت  آج 3000 ڈالرہوتی یعنی آپ کی 499 ڈالر کی سرمایہ کاری پر آپ کو 500 فیصد منافع مل چکا ہوتا۔

(جاری ہے)



پہلا آئی فون
پہلا آئی فون 29 جون 2007 کو جاری کیا گیا  ۔ اس کی قیمت 499 ڈالر تھی۔ اس تاریخ کو اگر آپ 499 ڈالر میں کمپنی کے شیئر خریدتے تو ان کی مالیت آج 5700 ڈالر ہوتی یعنی آپ 499 ڈالر کی سرمایہ کاری پر تقریباً 1000 فیصد منافع کما چکے ہوتے۔

پہلی میک بک
پہلی میک بک 16 مئی 2006 کو لانچ کی گئی۔ اس کی قیمت 1099 ڈالر تھی۔
اس وقت آپ اگر کمپنی میں 1099 ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے تو آج 22 ہزار 500 ڈالر کے مالک ہوتے۔ یعنی اپنی سرمایہ کاری پر 2 ہزار فیصد نفع کما چکے ہوتے۔

پہلا میک منی
پہلا میک منی 22 جنوری 2005 کو لانچ کیا گیا۔ اس کی قیمت 499 ڈالر تھی۔ اس تاریخ کو اگر آپ کمپنی میں 499 ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے تو کمپنی  کے 19 ہزار 700 ڈالر مالیت کے شیئرز کے مالک ہوتے یعنی اپنی سرمایہ کاری پر 3900 فیصد منافع کما چکے ہوتے۔


پہلا آئی پوڈ
پہلا آئی پوڈ 23 اکتوبر 2001 کو جاری کیا گیا۔ اس کی قیمت 399 ڈالر تھی۔ اگر اس وقت آپ کمپنی میں 399 ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے تو اپ کا سرمایہ 58 ہزار ڈالر کا ہو چکا ہوا یعنی آپ اپنی سرمایہ کاری پر 14 ہزار 500 فیصد منافع کما چکے ہوتے۔

پہلا آئی میک
پہلا آئی میک 15 اگست 1998 کو جاری کیا گیا۔
اس کی قیمت 1299 ڈالر تھی۔ اگر آپ اس تاریخ کو کمپنی میں 1299 ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے تو آج یہ سرمایہ 1 لاکھ 78 ہزار ڈالر ہو چکا ہوتا۔یعنی آپ اپنی سرمایہ کاری پر 13 ہزار 500 فیصد منافع کماچکے ہوتے۔

پہلا میکنٹوش
پہلا میکنٹوش 24 جنوری 1984 کو جاری کیا گیا۔ اس  کے بنیادی ماڈل کی قیمت 2495 ڈالر تھی۔ اس تاریخ کو اگر آپ کمپنی میں 2495 ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے تو آج آپ کا سرمایہ 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہو چکا ہوتا یعنی آپ اصل سرمایہ کاری پر 38 ہزار 500 فیصد منافع کما چکے ہوتے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-18

More Technology Articles