Types of SD Cards

Types Of SD Cards

ایس ڈی کارڈ کی اقسام

آج کے جدید دور میں سمارٹ فون اور ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کرنے والا ہر صارف ایس ڈی میموری کارڈ یعنی سیکور ڈیجیٹل میموری کارڈ سے واقف ہے۔جیسے جیسے ڈیوائسز بہتر سے بہترین ہو رہی ہیں ویسے ویسے ڈیجیٹل کارڈبھی اپنی گنجائش اور رفتار میں پہلے سے بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی کارڈز کو ان کے سائز، گنجائش اور رفتار کے مطابق کچھ اس طرح تقسیم کیا  کیا جا سکتا ہے

سائز کے لحاظ سے اقسام
ایس ڈی میموری کارڈ یعنی سیکور ڈیجیٹل میموری کارڈ فل سائز، سٹینڈرڈ سائزاور منی سائز میں دستیاب ہیں۔

فل سائز ایس ڈی کارڈ کو تمام ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیم سائز ایس ڈی کارڈ زیادہ تر موبائل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ منی ایس ڈی کارڈ کا استعمال پہلے تو کافی زیادہ تھا مگر اب کافی کم ہو گیا ہے لیکن اب بھی بہت سے لوگ منی کارڈ استعمال کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)



گنجائش کے لحاظ سے اقسام
گنجائش کے لحاظ سے ایس ڈی کارڈ کی تین اقسام، ایس ڈی، ایس ڈی ایچ سی اور ایس ڈی ایکس سی ہیں۔


عام ایس ڈی کارڈ کی گنجائش کی حد 2 جی بی تک ہوتی ہے۔ ایس ڈی ایچ سی یعنی سیکورڈیجیٹل ہائی کسپیسٹی کارڈ کی گنجائش 32 جی بی تک ہوتی ہے۔ ایس ڈی ایکس سی یعنی Extented Capacityکارڈ کی گنجائش نظریاتی طور پر 2 ٹیرا بائٹس تک ہو سکتی ہے۔ آج تک کوئی بھی کمپنی ایکس سی کارڈ کی حد گنجائش یعنی 2 ٹیرا بائٹس تک کے کارڈ نہیں بنا سکی۔
تمام میموری کارڈز تمام ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
سٹینڈرڈ ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائس میں صرف سٹینڈرڈ ایس ڈی کارڈ ہی لگتا ہے۔ ایچ سی کارڈ کو سپورٹ کرنے والی ڈیوائس میں ایچ سی کے علاوہ ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ ایکس سی ڈیوائس میں ایس ڈی اور ایچ سی کارڈ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔   

رفتار کے لحاظ سے اقسام
کارڈ پر ڈیٹا ریڈ اور رائٹ کرنے کے لحاظ سے بھی کارڈ کی کئی اقسام یا کلاس ہیں۔
یہ کلاس کارڈ کے اوپر نامکمل دائرے کی صورت میں لکھی ہوتی ہیں۔ یہ کلاس  2، 4، 6، 10، یو ایچ ایس 1 اور یو ایچ ایس 3 ہوتی ہیں۔ کارڈ پر لکھی ہوئی کلاس یعنی نمبر کارڈ میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار کو ظاہر کرتی ہیں۔ کلاس 2 کے کارڈ کا مطلب ہے کہ اس کارڈ میں 2 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس یو ایچ ایس (الٹرا ہائی سپیڈ) کلاس میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 320 میگا بائٹس فی سکینڈ تک ہو سکتی ہے۔
ایس ڈی کارڈ کی رفتار اور کمپنی کی وجہ سے ایک جیسی گنجائش رکھنے والے کارڈز کی قیمتوں میں کافی فرق ہو سکتا ہے۔

آپ کے لیے کونسا میموری کارڈ بہتر ہے؟
اگر میموری کارڈ سے صرف سٹوریج ڈیوائس کا کام لینا ہو تو اس کے لیے کلاس 4 کا کارڈ بہتر رہتا ہے۔ موبائل میں اگر ایچ ڈی ریکارڈنگ کرنی ہوتو اس کے لیے کلاس 6 کا کارڈ بہتر ہے۔
اس سے کم کا کارڈ استعمال کرنے پر ایچ ڈی ریکارڈنگ درست طور پر کارڈ پر محفوظ نہیں ہوسکےگی۔ اسی طرح اگر صارفین کو لگے کہ وہ 4K ریکارڈنگ اور RAW امیجنز بھی محفوظ کریں گے تو اس کے لیے یو ایچ ایس 1 یا یو ایچ ایس 3 کارڈ بہتر ہے۔ ڈی ایس ایل آر اور پوائنٹ اینڈ شوٹ میں بھی عام سٹوریج کے لیے کلاس 6 اور اس سے اوپر کے سٹوریج کارڈ بہتر رہتے ہیں۔
موبائل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین ایپلی کیشن کو بھی میموری کارڈ میں انسٹال کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں صارفین کو کلاس 10 کارڈ استعمال کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-01

More Technology Articles