What is AirDroid

What Is AirDroid

ائیر ڈریوڈ۔۔۔ حیرت انگیز اور انتہائی مفید ٹیکنالوجی

ائیر ڈریوڈ(AirDroid) بنیادی طور پر کمپیوٹر اور سمارٹ فون کے درمیان وائرلیس کے ذریعے فائلیں ٹرانسفر کرنے کے لیے بے حد کار آمد ایپلی کیشن ہے۔اس کے علاوہ بھی اس میں بہت سے کام کے فیچرز ہیں۔جب آپ کمپیوٹر پر ایئر ڈریوڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر پر ہی ایک ڈیش بورڈ آجاتا ہے، اس ڈیش بورڈ سے بغیر موبائل فون کو ہاتھ لگائے آپ ٹیکسٹ میسج پڑھ سکتےہیں، میسج بھیج سکتے ہیں۔

موبائل کی اپیلی کیشنزکو مینج کیا جا سکتا ہے۔کیمرہ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔فائلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔فائلیں اپ اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے موبائل کو وائرلیس ہاٹ سپاٹ بناتے ہوئے لیپ ٹاپ سے موبائل کے درمیان بھی آسانی سے فائلیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔ فائنڈ فون کے آپشن سے موبائل گم ہونے کی صورت میں تلاش کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی آپ کے موبائل کا کوڈ کھولنے کی کوشش کرے اور ناکام رہے تو ائیر ڈریوڈ اس کی فوٹو بنا کر محفوظ کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیٹا کو لیک ہونے سے بچانے کے لیے ضرورت پڑنے پر خودکار طور پر حساس ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

ائیر ڈریوڈ ٹیکنالوجی

اس کو استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں۔ بذریعہ ویب سائٹ اور براؤزر۔ جب سمارٹ فون پر ائیر ڈریوڈ چلائی جاتی ہے تو ویب ایڈریس اور لوکل آئی پی ایڈریس ،جو عام طور پر 192.168.1.6:8888 کی طرح کا ہوتا ہے، سامنے آ جاتا ہے۔براؤزر میں لوکل آئی پی ایڈریس لکھ کر انٹر کرنے سے آپ کے موبائل پر ایک اجازت نامہ آ جاتا ہے ، جسے منظور کرنے کے بعد براؤزر میں ڈیش بورڈ آ جاتا ہے۔ویب سائٹ سے رسائی کے لیے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرانی پڑتی ہے
اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور کے اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-05

More Technology Articles