why processor clock speed is fixed

Why Processor Clock Speed Is Fixed

پروسیسر کی رفتار فکسڈ کیوں ہوتی ہے؟

ہر مائیکروپروسیسر جو آپ خریدتے ہیں، اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار پہلے سے متعین ہوتی ہے۔مثلاً اگر آپ نے کوئی ایسا پروسیسر خریدا ہے جس کی رفتار 3GHz لکھی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مائیکروپروسیسر بغیر کسی پریشانی اور خرابی کے، زیادہ سے زیادہ 3GHz یا اس سے کم رفتار پر کام کرسکتا ہے۔کسی بھی مائیکرو چپ کے کام کرنے کی رفتار دو وجوہ کی بناء پر متعین ہوتی ہے۔



ڈیٹا سگنلز کی ایک ٹرانسسٹر سے دوسرے ٹرانسسٹر تک منتقلی کے درمیان لگنے والا وقت(Transmission delays) اور چپ کے کام کے دوران پید ا ہونے والی حرارت۔

مائیکرو پروسیسر پر کندہ ( etched) ٹرانسسٹرز کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لئے انتہائی باریک (جن کا سائز نینو میٹر تک ہوتا ہے) تانبے یا ایلومینئم کی تاریں استعمال کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تاریں بھی ٹرانسسٹرز کے ساتھ سلیکان چپ پر نقش کی جاتی ہیں۔

ڈیٹا سگنلز (الیکٹرانز) کو ان تاروں سے گزرنے کے لئے کچھ وقت لگتا ہے۔ یہ وقت انتہائی معمولی (ایک سیکنڈ کا لاکھواں یا کروڑواں حصہ) ہوتا ہے۔ جتنی لمبی تار ہوگی، یہ وقت اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ جیسے جیسے مائیکرو پروسیسرز پر ٹرانسسٹر ز کی تعداد بڑھتی گئی ہے، ویسے ویسے ہی ان تاروں کے لمبائی میں بھی زبردست کمی ہوئی ہے اور ان سے گزرنے والے الیکٹرانز کو بھی اب مزید کم وقت لگتا ہے۔
لیکن بہرحال معمولی ہی سہی، وقت لگتا ضرور ہے۔ اسی طرح ٹرانسسٹرز کو بھی آن سے آف یا آف یا آن حالت میں جانے کیلئے معمولی وقت لگتا ہے۔ یہ وقت ہی کسی چپ کی رفتار متعین کرتا ہے۔ اسی طرح جب ٹرانسسٹر میں سے الیکٹران گزرتے ہیں تو حرارت پیدا ہوتی ہے۔ یہ حرارت بھی ایک حد تک محدود ہونی چاہئے، اگر چپ کی رفتار زیادہ ہوگی تو حرارت بھی زیادہ پیدا ہوگی جو چپ کو بھون کر رکھ دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-19

More Technology Articles