You can’t delete Facebook from some Androids and people aren’t happy

You Can’t Delete Facebook From Some Androids And People Aren’t Happy

آپ کچھ اینڈروئیڈ ڈیوائسز سے فیس بک کو ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔ صارفین شدید ناراض

ڈیلیٹ فیس بک (#DeleteFacebook) کی تحریک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ لیکن بہت سے صارفین سام سنگ کی کچھ ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال فیس بک کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کےایسے فونز جن میں فیس بک پہلے سے انسٹال ہو، ان سے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا۔اس کی بجائے صارفین اسے صرف ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔
گلیکسی 9 اور دوسری کئی فلیگ شپ ڈیوائسز، جن کے لیے صارفین نے بھاری رقم خرچ کی ہوئی ہے، سے بھی فیس بک کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
پری انسٹالڈ یا پہلے سے انسٹال سافٹ وئیر پی سی اور موبائل سے لیے طویل عرصے سے ایک اہم فیچر ہے۔ بہت سے کمپیوٹروں کو   سافٹ وئیر جیسے اینٹی وائرس کے ٹرائیل ورژن کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔تاہم کمپیوٹر صارفین اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی سافٹ وئیر کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


جبکہ   موبائل میں  پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مسئلہ اتنا شدید نہیں، جتنا صارفین سمجھ رہے ہیں۔ اصل میں موبائل میں انسٹال ایپلی کیشنز مکمل ایپلی کیشن  نہیں ہوتی  لیکن انہیں استعمال کرنے پر یہ تیزی سے اپ  ڈیٹ ہو کر مکمل  ایپلی کیشن کے طور پر کام کرتی ہیں۔ پہلے سے انسٹال  ایپلی کیشن سسٹم سافٹ وئیر کے طور پر انسٹال ہوتی ہیں، اس لیے عام صارفین انہیں ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔
  صرف فیس بک ایپلی کیشن ہی سسٹم سافٹ وئیر کےطور پر انسٹال نہیں ہوتی۔ گوگل بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ میں ایپلی کیشنز کو سسٹم سافٹ وئیر کےطور پر انسٹال کرتا ہے۔
پہلے سے انسٹال ایپلی کیشن جیسے فیس بک کو ڈس ایبل کرنے سے یہ ڈیلیٹ جیسی حالت میں ہوتی ہیں لیکن بس صارفین کو نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ ڈس ایبل کرنے پر یہ صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے سرورز کو نہیں بھیج سکتی۔

سسٹم سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کا ایک طریقہ تو ڈیوائس کو روٹ کرنا ہے لیکن روٹنگ ڈیوائس کی وارنٹی ختم کرنے کے علاوہ مزید کئی طرح کی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ روٹنگ کے علاوہ پیکیج ڈس ایبلر اور اینڈروڈ ڈی بگ بریج پروگرام سے فون کے ساتھ کمانڈ لائن میں کمیونی کیشن کی جا سکتی ہے۔ یہ سب چیزیں چونکہ زیادہ تیکنیکی ہوتی ہیں اس لیے عام صارفین ایسا کرنے اپنا نقصان بھی کر سکتے ہیں۔
کیونکہ ایک غلط کمانڈ سے آپریٹنگ سسٹم خراب ہو سکتا ہے۔
ایسے میں پہلے سے انسٹال سافٹ وئیر کے حوالے سے صارفین کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ٹھنڈا سانس لیں، ایپ کو ڈس ایبل کریں اور بھول جائیں کہ کمپنیاں آپ کے خریدے ہوئے فون میں پہلے سے آپ کے لیے غیر ضروری ایپلی کیشنز انسٹال کر کے بھی پیسے بنا رہی ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-10

More Technology Articles