Apple's short movie 'The Bucket' is entirely shot on iPhone XS

Apple's Short Movie 'The Bucket' Is Entirely Shot On IPhone XS

ایپل کی شارٹ فلم ”دی بکٹ“ مکمل طور پر آئی فون ٹین ایس سے بنائی گئی ہے

ایپل کی شارٹ فلم ”دی بکٹ“ (The Bucket) ریلیز کر دی گئی ہے۔یہ فلم ایک شخص، اس کی ماں اور گھر سے محبت کی کہانی ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر آئی فون ٹین ایس(iPhone XS)  پر پر بنایا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ چین کے دلکش مقامات پر کی گئی ہے۔
یہ فلم چین کے نئے سال، جسے بہار کے جشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 5 فروری کے لیے بنائی گئی ہے۔ فلم کی ہدایات جیا جیا ژانکو نے دی ہیں اور اس کا دورانیہ 5 منٹ 30 سیکنڈ ہے۔

ایپل نے دو مزید کلپس بھی شیئر کیے ہیں، جن میں ڈائریکٹر جیا ژانکو آئی فون کے ڈیپتھ کنٹرول اور سلو موشن فیچر کی تعریف کر رہے ہیں۔
آئی فون ٹین ایس پر بنی اس شارٹ فلم کو آپ بھی دیکھیں۔
پچھلے سال ایپل نے پیٹر ہو شن چان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے آئی فون ٹین سے تھری منٹس کے نام سے زبردست شارٹ فلم بنائی تھی۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت: 2019-01-26

More Technology Articles