BACKBLAZE FINDS WESTERN DIGITAL DISKS MOST LIKELY TO FAIL

BACKBLAZE FINDS WESTERN DIGITAL DISKS MOST LIKELY TO FAIL

سب سے زیادہ خراب ہونے والی ہارڈ ڈسک

بیک بلیز صرف 10 ڈالر ماہانہ پر بیک اپ سروس ہی مہیا نہیں کرتی بلکہ اس کمپنی کی ایک اور خاصیت بھی ہے۔ یہ کمپنی اپنے ڈیٹا سنٹرز میں بڑے ڈیٹا سنٹر کے لیے بنائی گئی خصوصی ہارڈ ڈرائیو استعمال نہیں کرتی، بلکہ یہ کمپنی وہی ہارڈ ڈسک استعمال کرتی ہے، جو آپ اور ہم اپنے پی سی میں عام استعمال کرتے ہیں۔یہ کمپنی اپنی ہزاروں ہارڈ ڈرائیوز پر بھی نظر رکھتی ہے اور ان کی کارکردگی سے متعلق شماریات کو انٹرنیٹ صارفین سے بھی شیئر کرتی ہے۔


بیک بلیز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ویسٹرن ڈیجیٹل کی ہارڈ ڈرائیو خراب ہونے کا چانس سب سے زیادہ ہے۔ اپنے ڈیٹا سنٹرز میں بیک بلیز ایچ جی ایس ٹی، سی گیٹ، توشیبا اور ویسٹرن ڈیجیٹل کی ہارڈ ڈرائیو استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بیک بلیز کے پاس موجود ان چاروں کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف سائز کی ہارڈ ڈرائیو میں خرابی کی شرح مختلف ہے۔

مثال کے طور پر 2 ٹیرا بائٹ کی ہارڈ ڈرائیو ز میں سی گیٹ کی ہارڈ ڈرائیو کے خراب ہونے کا چانس 10فیصد سے بھی زیادہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ویسٹرن ڈیجیٹل کی ہارڈ ڈرائیوز کی خرابی کا تناسب 7 فیصد ہے جبکہ سی گیٹ کا 4 فیصد سے بھی کم ہے۔کمپنی کے مطابق سی گیٹ کی ہارڈ ڈرائیو کئی لحاظ سے دوسری ہارڈ ڈرائیوز سے بہتر ہیں۔

BACKBLAZE FINDS WESTERN DIGITAL DISKS MOST LIKELY TO FAIL
تاریخ اشاعت: 2016-02-17

More Technology Articles