Do you read a post before sharing

Do You Read A Post Before Sharing

کیا آپ کوئی پوسٹ شئیر کرنے سے پہلے اس کو پڑھتے ہیں؟

ایک ریسرچ کمپنی چیٹ بیٹ کمپنی کے توسط سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر لوگ بغیر کوئی بھی پوسٹ / کہانی کو پڑھے اس کو شئیر کر دیتے ہیں یعنی کہانی اور اس کے شئیر کرنے والے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ چیٹ بیٹ کا ڈیٹا صرف ٹویٹر تک محدود ہے جبکہ بالکل یہی صورتِ حال فیس بک پر بھی ہے۔

(جاری ہے)


چیٹ بیٹ کی طرف سے سامنے آنے والی ریسرچر جوش سیکورٹز کے بیان کے مطابق کسی بھی پوسٹ کے لیے حاصل کیے گئے ٹویٹس اور ٹریفک کے درمیان ایک گہرا تعلق ہوتا ہے ۔

جوش کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آج کے دور میں لوگ سوشل سائیٹس پر آنے کے لیے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں اور ایک ہی پیج پر زیادہ وقت گزارنا پسند نہیں کرتے۔اسلئے وہ زیادہ سے زیادہ شئیر کر دیتے ہیں، اور زیادہ تر بغیر پڑھے!

تاریخ اشاعت: 2014-02-17

More Technology Articles