drones build a rope bridge

Drones Build A Rope Bridge

ڈرونز نے کیا ایک اور حیرت انگیز کام

ڈرون کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ڈرون کی مدد سے وہ کام بھی آسانی کیے جا سکتے ہیں جو انسان نہ کر سکیں۔اب ڈرونز نے رسیوں سے ایسا پل بنایا ہے جو انسانوں کے لیے بنانا انتہائی مشکل تھا۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ ایک ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے آر ٹی ایچ زیوریچ فلائنگ مشین ایرینا، سوئیزرلینڈ میں ڈرونز نے رسیوں کا ایک پل بنایا ۔

(جاری ہے)

رسیوں کا پل بناتے ہوئے ایک ایک گرہ ڈرونز کی مدد سے لگائی گئی ہے۔ رسیوں کو مختلف انداز سے لپیٹنے کے لیے بھی ڈرونز کا ہی استعمال کیا گیا۔ڈرونز کا بنایا رسیوں کا یہ پل 7.4میٹر(24فٹ) لمبا ہے۔
اس پل کو بنانے کےلیے وزن میں ہلکی رسیاں استعمال کی گئ ہیں، جنہیں ایک دوسرے پر لپیٹ کر مضبوط بنایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل بننے کے بعد بہت سے افراد نے چل کر اسے عبور کیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-20

More Technology Articles