Global climate change could boost iPhone sales, Apple reports

Global Climate Change Could Boost IPhone Sales, Apple Reports

عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے آئی فون کی فروخت بڑھے گی۔ ایپل کی رپورٹ

سمندر کی سطح میں اضافے، غذائی قلت، طوفان، سیلاب، سیاسی بے چینی، مہاجرین ،   قحط اور تباہ کن عالمی ماحولیاتی تبدیلیاں انسانیت کے لیے کوئی اچھی چیزیں نہیں ہیں لیکن ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  ان تباہ چیزوں  کے روشن پہلو کو دیکھ رہی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ سب  آئی فون کی  فروخت کے لیے بہتر ہیں۔
حال ہی میں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ میں کمپنی نے بتایا کہ ان کے حفاظتی فیچرز جیسے SOS جو آئی فون اور ایپل واچ صارفین کو ایمرجنسی سروسز سے جوڑتے ہیں، تباہ کن موسمیاتی تبدیلیوں میں گاہکوں کی کمپنی کے ساتھ وفاداری اور اس کی مصنوعات کی طلب میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایپل نے اس حوالے سے زندگی بچانے والے دوسرے متوقع فیچرز جیسے بلٹ ان فلیش لائٹ اور وائرلیس ایمرجنسی الرٹ کی مثال دی۔

(جاری ہے)


کمپنی نے رپورٹ میں لکھا کہ ”پچھلے کچھ سالوں میں ، مثال کے طور پر ہم نے آئی فون کو وائرلیس ایمرجنسی الرٹ، بشمول نیشنل ویدر سروس اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے الرٹ، وصول کرنے کے قابل بنایا۔یہ الرٹ ایپل واچ میں بھی وصول ہوتے ہیں۔

ہم نے مفت ”فائنڈ فرینڈ“ ایپ اور تیزی سے قابل رسائی فلیش لائٹ پیش کی۔“
ایپل کا خیال ہے کہ یہ سب چیزیں اس کی فروخت میں 2.3 ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہیں۔ بہت سی دیگر بڑی کمپنیوں جیسے والٹ ڈزنی اور بنک آف امریکا نے بھی اسی بنیاد پر ایسی ہی رپورٹ شائع کی ہیں۔
ایپل ماحولیات سے متعلق خطرات کو جہاں کاروباری مواقع کے طور پر دیکھ رہا ہے، وہیں اسے اپنے انفراسٹرکچر کے لیے خطرہ بھی سمجھ رہا ہے۔
ان سے ایپل کو 300 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ سکتاہے۔  
تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصان کا خدشہ بھی بالکل بجا ہے۔ ایسے کسی بھی واقعے میں افواہوں سے رسد بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ 2011 میں تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان کے باعث دنیا بھر میں ہارڈ ڈسک ڈرائیوز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی تھیں۔
ہارڈ ڈسک بنانے والے ممالک میں تھائی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ 2011 کے سیلاب نے ویسٹرن ڈیجیٹل کی فیکٹریوں کو بری طرح متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک رات میں ہی ہارڈ ڈسک ڈرائیوز کی قیمت دوگنا ہو گئی تھی۔ ایپل جانتا ہے کہ جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں سے فروخت میں اضافہ ہو سکتا ہے وہاں اسی طرح کا نقصان بھی متوقع ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-23

More Technology Articles