Hacker may hack data from ZTe smartphones

Hacker May Hack Data From ZTe Smartphones

ZTE کے اسمارٹ فونز میں بڑی خرابیاں دریافت، ہیکر فون سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ZTE کے اسمارٹ فونز میں ایسی خرابیاں دریافت کی گئی ہیں جن کی مدد سے ہیکرز ای میل اور پیغامات پڑھ سکتے ہیں۔ Fifth Domain کے مطابق ZTE کے اسمارٹ فونز میں خرابیاں تلاش کرنے کے لیے اس تحقیق کو امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیوریٹی نے فنڈز دیئے تھے۔
یہ بات اب تک واضح نہیں کہ آیا ان خرابیوں کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے اب تک کسی ZTE اسمارٹ فون کو ہیک کرکے ڈیٹا چرایا ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے مکمل تحقیق لاس ویگس میں ہونے والی بلیک ہیٹ سائبر سکیوریٹی کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔ تبھی ان خرابیوں کی واضح تفصیلات میسر آئیں گی۔
دوسری جانب ZTE کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ڈیوائسز میں خرابیوں کا انہیں علم ہے اور انہوں نے بہت سے خرابیوں کو اپ ڈیٹس کے ذریعے دور بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)


یہ پہلا موقع نہیں جب غیر ملکی سکیوریٹی اداروں نے ZTE کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ دونوں ہی ZTE کے اسمارٹ فونز کے بارے میں خدشات رکھتے ہیں۔ برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیوریٹی سینٹر نے تو کمپنی کو بلیک لسٹ ہی کررکھا ہے کیونکہ ان کے مطابق ZTE کا چینی حکومت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جبکہ امریکہ نے اس سال اپریل میں ZTE پر امریکہ میں کاروبار پر پابندی لگا دی تھی ۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-16

More Technology Articles