Here is how much Google pays on Android Security Rewards

Here Is How Much Google Pays On Android Security Rewards

اینڈروئیڈ میں خامیاں تلاش کر کے آپ کتنا کما سکتےہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اینڈروئیڈ میں خامیاں تلاش کر کے اچھا خاصا کما سکتےہیں؟ اصل میں گوگل کے اینڈروئیڈ سیکورٹی ریوارڈ(Android Security Rewards) یا اے ایس آر پروگرام کے تحت ڈویلپرز اور دیگر افراد اینڈروئیڈ میں خامیاں تلاش کر کے انعام پا سکتےہیں۔ گوگل نےا س پروگرام کو 2 سال پہلے شروع کیا تھا۔ گوگل کی طرف سے دئیے جانے والے انعامات پائی جانے والی خرابی کی نوعیت پر منحصر ہیں لیکن گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اوسطاً ڈویلپر کو 2150 ڈالر ادا کر چکا ہے۔

بہت سے ڈویلپر تو 10 ہزار ڈالر اور اس سے زیادہ بھی انعام پا چکےہیں۔ گوگل نے مجموعی طور پر اس پروگرام کے تحت 1.5 ملین ڈالر سے زیادہ رقم ادا کی ہے۔ گوگل نے دوبہت بڑے انعامات کا اعلان بھی کیا ہوا ہے جو ڈیڑھ لاکھ ڈالر اور دو لاکھ ڈالر مالیت کے ہیں۔

(جاری ہے)

(مزید انعامات اور تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں


گوگل کے انعامی پروگرام کی وجہ سے اینڈروئیڈ کی خرابیاں دور کرنے کے بعد صارفین کے لیے ہر ماہ اپ ڈیٹڈ سیکورٹی پیج جاری کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ نے بالکل نیا فون لیا ہے تو امید ہے کہ اس میں پہلے سے تازہ ترین سیکورٹی پیچیز انسٹال ہونگے۔ اگر آپ کا فون پرانا ہے تو آپ سیٹنگ مینو، پھر About phone پھر Software Information اور پھر سیکورٹی پیچ لیول کی معلومات دیکھ سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-02

More Technology Articles