How Dubai residents can generate own solar power

How Dubai Residents Can Generate Own Solar Power

دوبئی کے شہری بھی شمشی توانائی سے اپنی بجلی خود بنا سکیں گے

چند دن پہلے ہم نے اپنے قارئین کو بتایا تھا کہ اب پاکستانی شہری حکومت سے بجلی لے ہی نہیں بلکہ حکومت کو بجلی دے بھی سکیں گے ((تفصیلات اس صفحے پر ))
پاکستان کی طرح اب دوبئی کے شہری بھی شمشی توانائی سے بجلی بنا کر حکومت کو بیچ سکتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی نے پاکستان سے پہلے ہی اس حوالے سے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔


دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (DEWA) نے اس سلسلے میں عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل سے بجلی پیدا کرنے کے لیے فوٹووولٹائیک پینل لگانے کے لیے معیارات جاری کر دئیے ہیں۔
ان اقدامات کے بعد صارفین نہ صرف اپنے لیے شمشی توانائی سے بجلی حاصل کر سکتے ہیں اپنی فالتو بجلی کو فروخت بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین ان اقدامات کے بعد نہ صرف بجلی بنا سکیں گے بلکہ فروخت بھی کر سکیں گے،صارفین کو مزید بجلی کی ضرورت ہوئی تو دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی ان کو مطلوبہ بجلی فراہم کرے گی۔


دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی نے فوٹووولٹائیک پینل اور دیگر سامان بنانے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے درخواستیں بھی جمع کرائیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-02

More Technology Articles