How to block your lost or stolen phone in Pakistan

How To Block Your Lost Or Stolen Phone In Pakistan

پاکستان میں گمشدہ یا چوری ہونے والے فون کو کیسے بلاک کریں؟

پاکستان میں گمشدہ یا چوری ہو جانے والے فون کو  رپورٹ کرنے  کےکئی طریقے ہیں۔پاکستانی حکومت نے سیٹیزن پولیس لائیزن کمیٹی کے تحت ایک ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر پچھلی ایک دہائی میں چوری یا چھینے گئے  ایک ملین سمارٹ فونز کے آئی ایم ای آئی نمبروں کا ریکارڈ ہے۔اس ویب سائٹ پر آپ کے سیل فون کو کئی طریقوں سے ٹریک یا بلاک کیا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے تو آپ کو اپنے فون کو ویب سائٹ پر رجسٹر کروانا پڑے گا۔ سی پی ایل سی نے  اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ہدایات درج کی ہوئی ہیں۔  چوری ہونے والے فون کا ٹریک یا بلاک کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو فون کےآئی ایم ای آئی نمبر کے ساتھ دوسری متعلقہ معلومات فراہم کرنا ہونگی۔یہاں سے چوری ہوئے  یا چھینے گئے یا گمشدہ فون کی معلومات  پی ٹی اے کو بھیجی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پی ٹی اے تمام موبائل آپریٹر کو فون کو  بلاک کرنے کی ہدایات دیتا ہے۔جس کے بعد موبائل نیٹ ورک 24 گھنٹوں میں فون  کو بلاک کر دیتا ہے۔
اگر آپ کو یہ عمل مشکل لگے تو کسی بھی وقت سی پی ایل سی کی ہیلپ لائن 1102 یا 02135662222 اور 02135682222پر فون بلاک کرنے کے لیے مدد لی جا سکتی ہے۔
سی پی ایل سی کے علاوہ پولیس کے نمبر 15  اور پی ٹی اے کے نمبر 080025625 پر فون بلاک کرنےکے لیے مدد لی جا سکتی ہے۔
ای میل ایڈریس [email protected] اور فیکس نمبر 02135683336 پر فون کے چوری یا گم ہونے کی شکایت درج کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ کسی بھی جگہ شکایت درج کرانے کےلیے آپ کو آئی ایم ای آئی نمبر لازمی درکار ہوتا ہے۔ آئی ایم آئی ای نمبر موبائل فون کی بیٹری کے نیچے، ورانٹی کارڈ پر، خریداری کی رسید پر یا فون کے ڈبے پر درج ہوتا ہے۔ فون آپ کے پاس موجود ہو تو آپ *#06# ڈائل کر کے بھی آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کر کے بعد کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں۔
سی پی ایل سی کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔
موبائل فون بلاک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-19

More Technology Articles