Is Hacker Really from Pakistan who leak snapchat source code
اسنیپ چیٹ کا سورس کوڈ لیک، کیا ہیکر پاکستانی ہے؟
گٹ ہب پر i5xx کے ہینڈل سے موجود اکاؤنٹ نے مبینہ طور پر اسنیپ چیٹ کا سورس کوڈ اپ لوڈ کردیا ہے۔ اس اس اکاؤنٹ کی بظاہر تفصیلات کے مطابق یہ اکاؤنٹ کسی خالد الشیری نامی شخص کا ہے جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹنڈو باگو گاؤں کا ہے۔ یہ گاؤں ضلع بدین میں واقع ہے۔ جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، اس وقت تک اسنیپ چیٹ کا مبینہ سورس کوڈ Github سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اسنیپ چیٹ نے Github کو DMCA نوٹس ارسال کیا تھا۔
اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ سورس کوڈ واقعی اسنیپ چیٹ کا تھا۔ Github پر موجود اس سورس کوڈ کو Source Code For SnapChat نامی ریپوزیٹری کے تحت اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ سورس کوڈ ایپل کی Objective-C پروگرامنگ لینگویج میں لکھا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسنیپ چیٹ کی iOS ایپلی کیشن کا سورس کوڈ تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب جس انداز سے اسنیپ چیٹ نے DMCA نوٹس ارسال کیا، اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ اس سورس کوڈ کی حقیقی مالک اسنیپ چیٹ ہی ہے۔
کیا اس ہیکر کا تعلق پاکستان سے ہے؟ یہ بات حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں۔ خالد نام پاکستان میں عام ہے لیکن الشیری عربوں میں استعمال ہونے والا نام ہے۔ اس کے علاوہ i5xx کی گٹ حب پروفائل میں جس ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے، وہ سعودی عرب میں موجود کسی کمپنی کا ہے جو سکیوریٹی اسکینگ سمیت کئی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اسنیپ چیٹ کا مبینہ سورس کوڈگزشتہ دو ماہ سے گٹ حب پر موجود ہے جسے چند دن پہلے ہی اسنیپ چیٹ کی درخواست پر وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کئی لوگوں کے پاس مبینہ سورس کوڈ موجود ہوگا۔More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry