LG KizOn wearable will let you keep track of your kids

LG KizOn Wearable Will Let You Keep Track Of Your Kids

ٹیکنالوجی کی بدولت اب اپنے بچوں پر نظر رکھنا آسان ہوا!

ایل جی نے حال ہی میں بچوں کے لیے ایک نئی ڈؤائس متعارف کروائی ہے جو کہ کلائی پر پہننے والی گھڑی کی طرح دکھتی ہے اور اس کی مدد سے آپ اپنے بچوں کی جگہ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ڈؤائس کے اندر’’جی پی ایس GPS‘‘ اور وائی فائی کے فیچرز شامل ہیں۔جس کی مدد سے آپ اپنے سمارٹ فونز پر اپنے بچوں کی لوکیشن یعنی انکی موجودہ جگہ کے متعلق جان سکتے ہیں۔

آپ فون سے ڈؤائس پر کال بھی کر سکتے ہیں اور اگر آپ کا بچہ کال کرنے کے دس سیکنڈ تک جواب نہیں دیتا تو کال خود بخود موصول ہو جائے گی جس سے آپ جان سکیں گے کہ آپ کا بچہ اس وقت کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے۔

ایل جی بچوں کی گھڑی

یہاں ایک بات واضح کر دی جائے کہ ئی ڈؤائس سمارٹ واچ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اور کال کرنے اور لوکیشن ٹریکنگ کے علاوہ اس میں کوئی اور فیچر نہیں ہے۔


اس کی بیٹری کی معیاد 36 گھنٹے ہے۔اور بیٹری کم ہونے کی صورت میں آپ کو آپکے سمارٹ فون پر الرٹ کر دیا جائے گا۔یہ polythiourethane (PTU) مواد سے بنائی گی ہے اور یہ واٹر پورف ہونے کے ساتھ ساتھ داغ سے بھی محفوظ رہتی ہے۔یہ پنک، ، نیلے اور سبز رنگ میں سامنے آئے گی۔
یہ ڈؤائس 10 کو جنوبی کوریا میں ریلیز کر دیا جائے گی جبکہ اس سال کے آخر تک شمالی امریکہ اور یورپ میں بھی متعارف کروا دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-10

More Technology Articles