meizu m charge will charge battery in 20 minutes

Meizu M Charge Will Charge Battery In 20 Minutes

’’میزو‘‘ سب پر بازی لے گیا، 20 منٹ میں بیٹری مکمل چارج

صارفین چینی کمپنی میزو کو اینڈروئیڈ فون بنانے والی کمپنی سے زیادہ امریکی کمپنی ایپل کے ساتھ جاری قانونی جنگ کی وجہ سے زیادہ جانتے ہیں۔ تاہم اب یہ کمپنی اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی وجہ سے معروف ہورہی ہے۔ اس کمپنی نے اس سال اگرچہ موبائل ورلڈ کانگرس میں کوئی نیا فون پیش نہیں نیا مگر پھر بھی دھوم مچا دی ہے۔ اس کی وجہ کمپنی کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی چارجنگ ٹیکنالوجی ہے۔


دوسرے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کی طرح میزو کے فونز میں بھی کئی سالوں سے اس کا اپنا بنایا ہوا mCharge سسٹم استعمال ہو رہا ہے۔ اس کا حالیہ ورژن صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے 25 فیصد بیٹری کو چارج کر سکتا ہے ۔ مگر ورژن 4.0نے تو سارے اندازے غلط ثابت کر دئیے۔میزو کے مطابق11V/5A چارجنگ کنکٹر 55Wکی پاور سے بیٹری کو صرف 20 منٹ میں مکمل طور پر چارج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یعنی میزو کا mCharge اب تک کا تیز رفتار ترین چارجنگ سسٹم بن گیا ہے۔
بیٹریوں کو جلدی چارج کرنے میں سب سے بڑی دقت ان کا گرم ہوکر پھٹ جانا ہے۔ اس لئے لیتھیم آئیون بیٹریوں کو کم بجلی سے چارج کیا جاتا ہے تاکہ وہ گرم نہ ہوں۔ اپنی پریس ریلیز میں میزو نے کہا ہے کہ اس کی یہ نئی ٹیکنالوجی بیٹریوں کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
میزو کا کہنا ہے کہ سپر ایم چارج ٹیکنالوجی ”چارج پمپ“ تکنیک کا استعمال کرتی ہے۔
اس سے چارجنگ کی کارکردگی 98% فیصد تک ہوجاتی ہے۔ سپر ایم چارج کے ذریعے بیٹری کو چارج کرنے پر بیٹری کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 102.2 ڈگری فارن فائٹ تک جاتا ہے۔ اس لئے اس ٹیکنالوجی کو محفوظ اور قابل اعتبار قرار دیا گیا ہے۔
ایک عام تاثر یہ ہے کہ بیٹری کو جلدی چارج کرنے والی ٹیکنالوجیز بیٹریوں کو خراب کردیتی ہیں اور وہ کچھ ہی عرصے بیٹریوں کی توانائی محفوظ کرنے کی گنجائش میں خاطر خواہ کمی آجاتی ہے۔
اس بارے میں میزو کا کہنا ہے کہ اس کی سپر ایم چارج ٹیکنالوجی موبائل فون یا بیٹریوں کو خراب نہیں کرے گی۔ کمپنی کی اپنی جانچ پڑتال کے دوران 3000mAh گنجائش والی ATL بیٹری کو جب 800 بار چارج اور ڈس چارج کیا گیا تو اس کی بجلی محفوظ کرنے کی گنجائش صرف 20 فیصد تک کم ہوئی۔ میزو کا دعویٰ ہے کہ اس سے بیٹری کی زندگی دو سال سے زیادہ ہوجائے گی۔ سپر ایم چارج سے مستفید ہونے کے لئے میزو کی بنائی ہوئی خاص تار اور چارجر استعمال کرنا ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزو سپر ایم چارج ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فون کب تک لانچ کرے گا۔ قوی امکان ہے کہ یہ ٹیکنالوجی میزو اپنے تک ہی محدود رکھے گا اور اس ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فون کوئی دوسری کمپنی نہیں بنا سکے گی۔
گزشتہ چند سالوںمیں موبائل چارجنگ ٹیکنالوجی میں خاصی ترقی ہوئی ہے۔ چند سال پہلے تک صارفین کو اپنے فون چارج کرنےکے لیے گھنٹوں لگتے تھے۔ اب Quick چارج اور دوسری جدید ترین ٹیکنالوجی سے یہ کام منٹوں تک آگیا ہے۔ اسمارٹ فون بنانے والی تمام کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا چکی ہیںجن کی وجہ سے 10 منٹ فون کو چارج کرنے کے بعد اسے 6 سے 10 گھنٹے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-20

More Technology Articles