Mobile Golden Number Fraud

Mobile Golden Number Fraud

موبائل کے گولڈن نمبروں کا فراڈ شدت اختیار کرنے لگا

ہمارے قارئین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے نام پر آنے والے فراڈ ایس ایم ایس تو واقف ہونگے۔ موبائل سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کے باوجود آج تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فراڈ ایس ایم ایس کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فراڈ کے بعد اب ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے۔موبائل گولڈن نمبروں کے نام پر کیے جانے والے اس فراڈ میں فراڈئیے صارفین کو مختلف گولڈن نمبروں کے ایس ایم ایس کرتے ہیں، جب اُن سے رابطہ کیا جائےتو کہا جاتا ہے کہ آپ کو کورئیر سروس کے ذریعے سم بھیجی جائے گی، آپ اس نمبر کے عوض 1250 روپے کورئیر والے کو دے کر سم کا پیکٹ وصول کر کے اپنے شہر کی فرنچائز سے سم کو اپنے نام منتقل کرا لیجیے گا۔

کورئیر والا جو سم دیتا ہے وہ پیک ہوتی ہے اور جب تک آپ اسے پیسے نہ دیں تب تک وہ آپ کو پیکٹ تو ہاتھ میں تو لینے دیتا ہے مگر اسے کھولنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

پیسے دے کر جب آپ پیکٹ کھولتے ہیں تو اس کے اندر سے کوئی بھی عام سا نمبر نکل آتا ہے۔
فراڈ گولڈن نمبروں کے مایس ایم ایس میں صر ف 1250روپے میں ایسے نمبر ملتے ہیں، جنہیں دیکھتے ہی ہوش اڑ سکتے ہیں، ایک ایس ایم ایس میں جو نمبر لکھے ہوئے تھے وہ ذیل میں لکھے جا رہے ہیں۔


03010000786
03000000786
03000000006
03000000001
03000000008
03001234567
03000000000
03017860786
یاد رہے اب تک کا سب سے مہنگا ترین موبائل گولڈن نمبر 0507777777 ہے جو 2,144,750 ڈالر یعنی 2.1 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوا تھا اور زونگ نے پاکستان میں 03100000000 کی نیلامی 5 لاکھ روپے سےشروع کی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-30

More Technology Articles