Now the Google Pixel 3 is overheating while charging

Now The Google Pixel 3 Is Overheating While Charging

اب گوگل پکسل 3 بھی چارجنگ کے دوران اوور ہیٹ ہونے لگا

ماضی میں پکسل فونز میں کئی مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔ اب تازہ ترین پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل میں بھی ایک نئی خرابی سامنے آئی ہے۔ پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل اوورہیٹنگ کی وجہ سے شٹ ڈاؤن  ہو رہے ہیں۔
چند صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے  پکسل 3  اور پکسل 3 ایکس ایل چارجنگ کے دوران اوور ہیٹ ہو کر شٹ ڈاؤن ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گوگل ایسے صارفین کو متبادل فون بھجوا رہا ہے۔

(جاری ہے)


بظاہر ایسا لگتا ہے کہ  پکسل 3 میں مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب اسے ایک ہی وقت میں چارج اور استعمال کیا جانے لگا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ  وہ پکسل سٹینڈ پر فون کو چارج کرنے کے ساتھ اس پر ویڈیو   دیکھ رہے تھے یا ویڈیو کال کر رہے تھے، جس کے بعد فون گرم ہو کر شٹ ڈاؤن ہونے لگا۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسے جو متبادل فون ملا ہے، اس میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔اس سے پہلے پکسل اور پکسل 2 میں اوورہیٹنگ اور بیٹری جلد ختم ہونے کے مسائل سامنے آئے تھے، لیکن وہ پکسل 3 کے مسائل کی طرح نہیں تھے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-09

More Technology Articles