OnePlus 3 passes the torture chamber test

OnePlus 3 Passes The Torture Chamber Test

ون پلس 3 کا ٹارچر چیمبر میں ٹسٹ

ون پلس 3 آج کل دستیاب بہترین  سمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ ون پلس  3 کے ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم، 64 جی بی سٹوریج اور 16 میگا پکسل کیمرہ شامل ہے۔ ون پلس 3 میں اینڈروئیڈ مارش میلو انسٹال ہے اور اس کی قیمت صرف 400 ڈالر ہے۔
ون پلس 3 کی ایک اضافی خوبی اس کا مضبوط اور پائیدار ہونا بھی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب چینل JerryRigEverything پر اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو ، جس میں اس ڈیوائس پر اچھا خاصا ٹارچر کیا گیا ہے ، کے مطابق یہ سیٹ  ٹارچر سہنے میں بھی کئی دوسرے ہینڈ سیٹ سے بہتر رہا۔ویڈیو میں ون پلس 3 پر خراشیں لگاتے، اسے آگ سے گرم کرتے اور موڑتے دکھایا گیا ہے۔ون پلس 3 ٹارچر ٹسٹ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-22

More Technology Articles