Pakistanis to be Able to Sell Solar Power Back to the Government

Pakistanis To Be Able To Sell Solar Power Back To The Government

پاکستانی شہری حکومت سے بجلی لے ہی نہیں بلکہ حکومت کو بجلی دے بھی سکیں گے

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا اندازہ صرف پاکستانی ہی کر سکتے ہیں۔لوڈشیڈنگ کامسئلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر بہت سے لوگوں نے شمشی توانائی سے بجلی کے حصول کے لیے گھروں میں سولر پینل لگوا لیے ہیں۔ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں تقریباً سارے سال ہی دھوپ رہتی ہے۔اسی وجہ سے سال کے اکثر دنوں میں سولر پینل سے حاصل کی جانے والی بجلی پوری طرح استعمال نہیں کی جا سکتی اور وہ ضائع ہو جاتی ہے۔

حکومت پاکستان نے لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اسی ضائع ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
حکومت نےا ب اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ عام شہری بھی سولر سیل سے حاصل شدہ بجلی کو یکساں نرخوں پر حکومت کو بیچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کو بجلی کی فراہمی کے لیے سمارٹ میٹر استعمال کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات
اگرکسی شہری کے پاس سولر پینل لگا ہوا ہےاوروہ اپنی ضروریات سے زائد بجلی بنا رہا ہے تو فالتو بجلی کو حکومت کو بیچ کر پیسے کما سکتا ہے۔

شہری پہلے کی طرح حکومت سے بجلی لیتے رہیں گے مگر جو بجلی فالتو ہو اسے واپس کیا جا سکتا ہے۔یعنی ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ دن کے اوقات میں جب گھروں میں بجلی کم استعمال کی جاتی ہے،سولر سیل سے بنی بجلی حکومت کو فروخت کر دی جائے۔ حکومت کی جو بجلی شہری استعمال کریں گے اس کا بل اسی حساب سے آئے گا جس حساب سے دیگر صارفین کا آتا ہے، مگر جو بجلی حکومت کو فروخت کی جائے گی اس کا نرخ الگ ہوگا۔
ایسے صارفین جو حکومت کو بجلی فروخت کریں گے انہیں الگ سے سمارٹ میٹر لگا کر دئیے جائیں گے۔ایسے سمارٹ میٹر کی تنصیب کا خرچہ صارف کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔
اس طرح کے اقدامات کے بعد امید ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کسی حد تک کمی ضرور ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-09

More Technology Articles