Sony Xperia 4K video record time

Sony Xperia 4K Video Record Time

سونی ایکسپیریا 4K ویڈیو ریکارڈنگ ٹائم، ہیٹنگ ٹسٹ

4K ویڈیو ریکارڈنگ آج کل کے تمام اچھے سمارٹ فونز کا اہم فیچر ہے لیکن خرابی یہ ہے کہ اتنی ہائی ریزولوشن پر ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے سمارٹ فون بہت جلد گرم ہو جاتے ہیں۔سونی ایکسپیریا کے تقریباً تمام ہی فونز میں 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت ہوتی ہے۔ ایک یو ٹیوبر Phone Battles نے4K ریکارڈنگ کے حامل فونز کا ٹسٹ لیا اور دیکھا کہ  کونسا ایکپسیریا فون 4K ریکارڈنگ کے دوران سب سے آخر میں جواب دیتا ہے۔


اس تجربے کے دوران  ایکسپیریا زیڈ 3 وی سب سے پہلے گرم ہونا شروع ہوا اور اس نے ریکارڈنگ بند کر دی۔ تجربے میں ایکس زیڈ پریمیم نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ اس ڈیوائس نے 1 گھنٹے 40 منٹ  تک 4K ریکارڈنگ کی ، پھر اس کے بعد  اس کی سٹوریج ہی ختم ہوگئی۔
اس تجربے میں مختلف فونز اور اُن کا ریکارڈنگ ٹائم کچھ اس طرح رہا۔

(جاری ہے)

فون ریکارڈنگ رکنے کا وقت
Xperia Z3v 2:55
Xperia Z3+ 6:16
Xperia M5 10:23
Xperia Z5 Premium 16:19
Xperia Z5 32:07
Xperia XZ 39:42
Xperia XZs 48:32
Xperia XZ Premium 1:42:37 (سٹوریج کی حد تک)
تاریخ اشاعت: 2017-07-04

More Technology Articles