Speed test Exynos and snapdragon pwered version of Samsung Galaxy S7

Speed Test Exynos And Snapdragon Pwered Version Of Samsung Galaxy S7

ایگزینوس ورژن ، سنیپ ڈریگن ورژن سےسپیڈ میں بہتر ہے

پچھلے سال سام سنگ نےگلیکسی ایس 6 میں ایگزینوس 7420 چپ استعمال کی تھی۔سام سنگ کے اپنا چپ سیٹ بنانے کی سب سے بڑی وجہ سنیپ ڈریگن 810 میں آنے والے اوور ہیٹنگ کے مسائل بھی تھے۔اس سال سام سنگ نے  امریکا اور چین میں گلیکسی ایس 7 کو سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ کے ساتھ اور باقی ساری دنیا میں ایگزینوس 8890 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔اگرچہ دونوں ہی چپ سیٹ کارکردگی میں بہتر ہیں تاہم کارکردگی کے معاملےمیں زیادہ حساس صارفین پھر بھی جاننا چاہتے ہیں کہ سنیپ ڈریگن اور ایگزینوس ورژن گلیکسی ایس 7 میں سے کونسا بہتر ہے۔


ایک یوٹیوب ویڈیو میں کیے گئے سپیڈ ٹسٹ میں کچھ حد تک اس سوال کا جواب مل جاتا ہے۔ سپیڈ ٹسٹ میں جو امریکی ماڈل استعمال کیا گیا ہے وہ اے ٹی اینڈ ٹی کا ہے، جس میں پہلے ہی کافی بلاٹ وئیر انسٹال تھے، تاہم ٹسٹ کے لیے ان بلاٹ وئیرز کو ختم یا ڈس ایبل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بات یاد رہے کہ  یہ ٹسٹ انسانی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اس لیے اس کے نتائج کے بارے میں 100فیصد یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ سائنسی بنیادوں پر کیے گئے ٹسٹ میں نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
اس ٹسٹ کےنتیجے میں ایگزینوس 8890 پاورڈ گلیکسی ایس 7 کو سنیپ ڈریگن 820 سے بہتر پایا گیا۔ ایگزینوس ورژن نے تمام ٹاسک سنیپ ڈریگن ورژن کے مقابلے میں 38 سکینڈز پہلے مکمل کیے۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-03-26

More Technology Articles