Tesla is mapping the Earth

Tesla Is Mapping The Earth

ٹیسلا ساری زمین کی نقشہ کشی کرے گا

خود کار ڈرائیونگ کرنے والی کار کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہ ہے انتہائی درست نقشہ کی معلومات۔ ٹیسلا اور ایلون مسک دونوں ہی یہ بات جانتے ہیں۔
ٹیسلا موٹر نے آٹو پائلٹ فیچر جاری کر دیا ہے۔ اس فیچر کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔آٹو پائلٹ ، مکمل طور پر آٹو میٹک یا سیلف ڈرائیونگ نہیں تاہم اسے زیادہ حد تک آٹو میٹک یا خود کار کہہ سکتے ہیں۔


آٹو پائلٹ فیچر کی اہم خاصیت جی پی ایس کی بدولت زمین کی انتہائی درست ڈیجیٹل نقشہ کشی ہے۔کاروں میں جی پی ایس نقشہ کشی کی سہولت توکافی پرانی ہے تاہم اسے استعمال کرنے کے لیے سیلف ڈرائیونگ کار کی ضرورت ہے۔
ایلون مسک دنیا کی نقشہ کشی میں اکیلا نہیں۔ ایپل اور گوگل بھی اپنی ”نقشہ نویس“ گاڑیوں کی مدد سے دنیا کا نقشہ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

اوبر نے نوکیا کا Here میپ بھی اسی لیے خریدا۔ٹیسلا نقشہ نویسی میں دوسروں سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ وہ کسی سے نقشے نہیں خرید رہا بلکہ براہ راست ڈرائیورز سے ڈیٹا حاصل کررہاہے۔ٹیسلا کے ماڈل ایس کی ہرگاڑی، چاہے اس میں آٹو پائلٹ ہے یا نہیں ہے،وہ کلاؤڈ سے مربوط ہے۔کمپنی اپنی ہر کار سے مربوط ہو کر ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔ٹیسلا اپنے موجود ڈیٹا اور ہر روز حاصل ہونے والے ڈیٹا سے نقشے بنا رہا ہے۔

ایلون مسک نے اسے فلیٹ لرننگ نیٹ ورک کا نام دیا ہے جہاں تمام کاریں ایک شیئرڈ ڈیٹا بیس میں ڈیٹا جمع کرائیں گی۔ایلون کا کہنا ہے کہ جب ایک کار کچھ نیا سیکھے گی تو سب کاریں نیا سیکھیں گی۔
مسک نے کیلیفورنیا کے I-405سیکشن کی مثال دی۔ اس ہائی وے پر لین کے حوالے سے مارکنگ بہتر نہیں لیکن ماڈل ایس کی معلومات کی بدولت آٹو پائلٹ یہاں بہترین کام کر رہا ہے۔
ایلون مسک اسی فرق کی وجہ سے سیلف ڈرائیونگ کاروں میں ٹیسلا کو دوسری کمپنیوں سے بہتر سمجھتا ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا صرف تین سال بعد مکمل طور پر خود کار کار بنا لے گا۔ ٹیسلا کو ایسی کاریں عوامی مقامات پر لانے کے لیے شاید کچھ قانونی رکاؤٹوں کا سامنا کرنا پڑے۔تاہم ٹیسلا کےنقشے تیار ہیں اور ہو رہے ہیں۔
آٹو پائلٹ ٹیسلا کے 7.0سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ماڈل ایس کاروں میں یہ اپ ڈیٹ جاری ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آٹو پائلٹ ابھی تک پبلک بیٹا(public beta) کے مراحل میں ہے۔ اس کی مدد سے آٹو میٹک سٹیئرنگ، لین کی تبدیلی اور پارکنگ کا عمل سر انجام دیا جا سکتا ہے۔ ایلون مسک نے ڈرائیوروں کو کہا ہے کہ آٹو پائلٹ کے دوران بھی وہیل پر ہاتھ ضرور رکھیں۔

Tesla is mapping the Earth
تاریخ اشاعت: 2015-10-18

More Technology Articles