This Internet-Connected Barbie Can Have Full Conversations With Kids

This Internet-Connected Barbie Can Have Full Conversations With Kids

ہیلو باربی۔ سن کر سمجھنے اور باتیں کرنے والی باربی

بچے کھلونوں کےساتھ کھیلتے ہوئے اپنے تخیل کے مطابق ان سے باتیں بھی کرتےہیں اور تخیل میں جواب بھی پا لیتے ہیں مگر اب نیا دور ہے اور نئے دور کے نئے تقاضے۔ سمارٹ بچوں کے لیے اب کھلونے بھی سمارٹ ہی ہونگے۔اس لیے باربی کی آنے والی گڑیا بچوں سے بچوں کی زبان میں ہی باتیں کرے گی۔باربی کو باتیں کرنے کے لیے صرف انٹرنیٹ کنکشن درکار ہوگا ۔

ہیلو باربی اس سال کے آخر تک دستیاب ہوگی اور امید ہے کہ کھلونوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا کھلونا ہو گی۔

ہیلو باربی کو بنانے کے لیے سان فرانسسکو کے ٹوائے ٹاک نے خصوصی آواز پہچاننے والا سافٹ وئیر اور ذہین ٹیکنالوجی بنائی ہے۔باربی نہ صرف بچوں کی باتیں سن کر سمجھے گی بلکہ اُن کو اُن کی باتوں کے مطابق جواب بھی دے گی۔جوابات کے علاوہ ہیلو باربی بچوں سے خود سے سوالات بھی کرے گی۔

(جاری ہے)



باربی کے ڈیٹابیس میں بچے کی پسند اور ناپسند کے حوالے سے سب باتیں محفوظ ہوتی جائیں گے جس سے وہ بچوں کی بہترین دوست بن جائے گی۔

اسی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ باربی بچوں کے رحجانات کا تعین کر کے انہیں ان کی فطرت کے مطابق کام کرنے کا کہے گی، جیسے باربی خوش گلو اور گانے کے شوقین بچوں کو گانے کا کہے گی، ڈانس کے شوقین بچوں سے ڈانس کی فرمائش کرے گی۔ہیلو باربی کی قیمت کا ابھی تک کوئی تعین نہیں کیا گیا تاہم جلد ہی اس کا بھی اعلان ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-19

More Technology Articles