This YouTube channel is nothing but a guy eating everything

This YouTube Channel Is Nothing But A Guy Eating Everything

یہ یوٹیوبر اپنے چینل پر بس چیزیں کھانے کی ویڈیو ہی پوسٹ کرتا ہے

یوٹیوب چینل کی کامیابی کے ضروری ہے کہ یوٹیوبر اپنے فن میں طاق  ہو پھر کچھ الگ اور انوکھی قسم کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرے۔
یہی سوچ کر غالباً اس یوٹیوبر نے اپنے چینل پر کچھ منفرد قسم کی ویڈیو ڈالنا شروع کی ہیں۔ کھانا پینا اگرچہ ہمارے لیے روز مرہ زندگی کی عام بات ہے لیکن اس یوٹیوبر نے اپنے کھانا کھانے کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈالنی شروع کی ہیں جو خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔


یوٹیوب کے چینل man eating food پریوٹیوبر  صرف اپنے  مختلف چیزیں کھانے اور پینے کے کلپس اپ لوڈ کرتے ہیں ۔ چینل کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ 9 جولائی 2018 سے اب تک ان کے چینل کے  سبسکرائبر کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ اور ویڈیوز ویوز کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہے۔
اس چینل کی ویڈیوز میں نظر آنے والے صاحب کا نام ایرک ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں۔

(جاری ہے)

وہ  کھانے پینے کی لذیز چیزوں کے ساتھ ساتھ کچھ انوکھی اشیاء جیسے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اور پیپر ٹاؤل  کھاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ایرک کھانا کھاتے ہوئے  کیمرے کو دیکھتے ہیں اور کھانے سے مطمئن بھی دکھائی دیتے ہیں۔
ایرک کے اس منفرد چینل کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک  کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-15

More Technology Articles