Toyota recalls 6.4 million vehicles worldwide

Toyota Recalls 6.4 Million Vehicles Worldwide

ٹیکنالوجی کی خرابی۔۔۔ ٹیوٹا نے 64لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

ٹویوٹا نے حال ہی میں اپنی گاڑیوں میں انجن اور سیٹ کے سپرینگ میں پائے جانے والے کچھ سنجیدہ مسائل کی بناء پر پوری دنیا سے 6.4 ملین گاڑیاں واپس بلا لیں۔
ٹویوٹا نے’’ سی نیٹ‘‘ کو اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی واپسی کو کنفرم کیا ہے۔جبکہ کچھ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسمیں ٹویوٹا کی 27 اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔امریکہ میں واقع ٹویوٹا کمپنی کے مطابق اس واپسی میں تقریباً 472,500’’یارس‘‘ ، وٹس، یارس سیڈانس اور سکیون ایکس ڈی ایس شامل ہیں اس کے علاوہ تقریباً 1.3 ملین کرولا، میٹرکس، ہائی لینڈر، ٹاکوما اور یارس گاڑیاں شامل ہیں۔

برطانیہ میں ریو 4، ہائیلکس، یارس اور عربن کروزر ماڈلز کی گاڑیاں ان مسائل سے دوچارہوئی ہیں۔
ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے ان مسائل کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ یا موت کا واقع سامنے نہیں آیا ہے۔

(جاری ہے)


ایک مسئلہ سپائرل کیبل کا سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی کے سٹیرنگ کو موڑنے سے ائیر بیگ میں رابطہ فراہم کرنے والے سرکٹس کو نقصان پہنچتا ہے۔


دوسرا مسئلہ سیٹ سپرنگ کا سامنے آیا ہے۔اس کے ٹوٹنے سے حادثے کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جبکہ وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں انجن میں پائے جانے والے نقص کی وجہ سے دو گاڑیاں نذرِ آتش ہو گئیں۔

اپنی گاڑی کو کیسے چیک کریں؟
اگر آپ بھی یہ چیک کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کی گاڑی بھی ان ماڈلز میں سے ہے یا نہیں تو ٹویوٹا کی امریکی سائٹ پر اپنی گاڑی کا 17 ہندسوں پر مشتمل شناختی نمبر درج کریں۔
ٹویوٹا کے مطابق برطانیہ کے 35,124 ماڈلز زیرِ اثر آئے ہیں۔

برطانیہ اور یورپ کے قارئین یہاں پر کلک کرے اپنی گاڑی کے بارے میں جان سکتے ہیں.

دیگر ممالک کے قارئین یہاں پر کلک کرکے اپنی گاڑی کے بارے میں جان سکتے ہیں.

تاریخ اشاعت: 2014-04-10

More Technology Articles