Toyota rolls out eco-friendly car i-ROAD

Toyota Rolls Out Eco-friendly Car I-ROAD

ٹویوٹا نے نئی ماحول دوست کار متعارف کرا دی

وینکوور، ٹیڈ کانفرنس کے دوران ٹویوٹا نے نئی ماحول دوست کار آئی روڈ (i-ROAD)متعارف کرائی ہے۔ بجلی سے چلنے والی اس کار میں دوسیٹیں اور تین پہیے ہیں۔ دوسری سیٹ دوسرے مسافر کی بجائے ڈرائیور کا سامان اور شاپنگ بیگ رکھنے کے لیے زیادہ کار آمد ہے۔
سٹیرنگ اگلے اکلوتے ٹائر کے ساتھ مربوط ہے، اس لیے اسے موڑتے ہوئے عام کار کی نسبت تھوڑی زیادہ توجہ چاہیے ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا نے ابھی اس کار کے پروٹو ٹائپ متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو روزہ مرہ کے عام استعمال ،جیسے بازار سے خریداری، ٹرین اسٹیشن تک آنا جانا، یا پھر دفتر جانے ، میں لایا جا سکتاہے ۔
ٹویوٹا کی آئی روڈ کا وزن 660 پاؤنڈ یا 300 کلو گرام ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 35 میل یا 56 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے عام بجلی کے پلگ سے 3 گھنٹے میں ری چارج کیا جا سکتا ہے۔ٹویوٹا نے ابھی تک اس کار کی قیمت کا تعین نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-21

More Technology Articles