US worries Russia would cut undersea data cables in a conflict

US Worries Russia Would Cut Undersea Data Cables In A Conflict

امریکا کو روس کی طرف سے سب سے بڑا خطرہ

ملٹری کے تمام کمانڈروں کی مشترکہ رائے یہی ہے کہ جنگ کی صورت میں دشمن کی کمیونی کیشن لائن کو سب سے پہلے کاٹنا چاہے، امریکی کمانڈروں کی رائے بھی اس سے مختلف نہیں تاہم امریکا کو خدشہ ہے کہ کسی تصادم کی صورت میں روس زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کو نہ کاٹ دے۔

(جاری ہے)


نیویارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق روسی آبدوزیں اور جاسوس جہاز زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کے پاس موجود ہے جو کسی قسم کے تصادم کی صورت میں اسے کاٹ دیں گے۔


اگر ایسا ہوا تو اس سے صرف روس کے دشمن ہی نہیں بلکہ ساری دنیا متاثر ہوگی۔اس سے دنیا کے اُن ممالک کی معیشت بھی برباد ہونے کا خدشہ ہے جو جنگ یا سرد جنگ کا حصہ نہیں۔آج کے دور میں جب زندگی کا ہر شعبہ انٹرنیٹ س مربوط ہے ، ایسے میں صاف لگ رہا ہے کہ امریکا اور روس کی جنگ میں جو سب سے پہلی موت ہوگی وہ انٹر نیٹ کی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-27

More Technology Articles