Why youth is headed toward cinemas

Why Youth Is Headed Toward Cinemas

سینما اور سیلفیز: نوجوان نسل کی مووی تھیٹرز میں کیوں افرا تفری؟

پاکستانی سینماز کی رونقیں دوبارہ اپنا رنگ جمارہی ہیں شائقین کی بڑی تعداد نے مقامی سنیما گھروں کی طرف رخ کرنا شروع کردیاہے۔ نوجوانوں کی ٹولیاں سینما گھروں میں لگی مختلف فلموں اور تفریح کے سلسلہ میں سے محظوظ ہو تے نظر آتی ہیں اور ان رونقوں کی وجہ قومی موویز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل موویز کا پاکستان میںریلیز ہونا بھی ہے۔

پاکستانی سینماز میں جہاں پاکستانی فلموں نے اپنی دھاک بٹھانا شروع کردی ہے وہیں انٹرنیشنل موویز نے بھی سینما گھروں کی رونقوں میں اضافہ کیا ہے اس سلسلے میں آج کل جو نام سامنے آرہا ہے وہ ہالی وڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی مووی ـاسپائڈر مین: ہوم کمنگ ہے ۔

اسپائڈرمین ہوم کمنگ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شائقین سینما کو اپنی توجہ کا مرکز بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں کامیاب ترین بزنس بھی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی پوری کاسٹ نے اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم کے گزشتہ سیکوئلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس فلم کا اسپائڈرمین مارول کا سب سے اچھا سُپرہیرو تصور کیا جارہا ہے۔



جہاں بات ہورہی ہے پاکستانی سینماز میں نوجوانوں کی افراتفری کی وہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ نوجوان تفریح کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے کہ اسے سوشل میڈیا پر شیئرنہ کیا جائے اور اس کیلئے ضرورت ہوتی ہے اچھی سیلفی کی اور اچھی سیلفی کیلئے اچھے اسمارٹ فون کا ہونا بہت ضروری ہے۔سیلفیزکیلئے جس اسمارٹ فون کا نام آج کل سب کی زبان پر ہے وہ ہے سیلفی ایکسپرٹ اوپو F3کا۔
سینما گھروں میں اسپائڈرمین: ہوم کمنگ مووی کے چیک اِن کے ساتھ اوپو F3سے سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جارہی ہیں۔ F3 جس کو سیلفی ایکسپرٹ کہا جاتا ہے اپنے خوبصورت لُک اور ڈوئل سیلفی کیمرہ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت پارہا ہے۔

نوجوان چاہتے ہیں کی وہ اپنی تمام سرگرمیوں کو لوگوں کے ساتھ شیئر کریں اور سینما گھروں بحال ہوتی رونق اور افرا تفری کے ساتھ اپنی سیلفیز بنا کر اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کریں اور یہ کام اوپو F3 سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا جس کا وائیڈ اینگل سیلفی کو اس خوبصورت طور سے لیتا ہے کہ تمام لوگ اس میں سماجاتے ہیں اور کسی قسم کی ایڈیٹنگ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اور اسے بغیر وقت ضائع کئے یا اس پر محنت کئے فوری طور پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے۔



جہاں بات ہورہی ہے سیلفی ایکسپرٹ اوپو F3اور اسپائڈرمین : ہوم کمنگ کی تو شائقین سینما جانے کی ایک اور وجہ اوپو کی طرف سے بنایا گیا وہ پرکشش اشتہار ہے جس میں اوپو F3اور اسپائڈرمین ہوم کمنگ کے سپر ہیرو کی انوکھی خصوصیات کے خوبصورت امتزاج کو دکھایا گیا ہے۔

اوپو تیزی سے ابھرتا ہوا اسمارٹ فون برانڈ ہے جو پوری دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کوشاں ہے اور اپنے صارفین کو بہتر مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سرگرمیاں فراہم کرنے میں بھی سر گرم عمل رہتا ہے ۔
اسپائڈر مین: ہوم کمنگ کے لئے معان کار ہونا اور اس خوبصورت اور ایکشن سے بھرپور کمرشل کو لوگوں کے سامنے لانا بھی اس کی ایک مثال ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی سینماز میں نوجوانوں کی مثبت افرا تفری نہ صرف آنے والے وقت میں خوش آئند ثابت ہوگی بلکہ ملک کی تعمیری سوچ کو پروان چڑھانے میں بھی مدد گار ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-20

More Technology Articles