Wiki love earth 2015 winner

Wiki Love Earth 2015 Winner

پاکستان خوبصورت ترین ملک۔ پاکستانی تصویر ویکی لو ارتھ 2015 مقابلے کی فاتح

یکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے ویکی لو ارتھ(Wiki Loves Earth) کے نام سے ایک تصویری مقابلے کا انعقاد کیا ۔اس مقابلے کے تحت شرکا نے قدرتی مقامات کی تصاویر لیں اور انہیں ویکی میڈیا کامنز پر اپ لوڈ کر دیا۔ویکیمیڈیا نے یہ تصویری مقابلہ 2015 میں دوسری بار منعقد کرایا ہے۔اس مقابلے میں 26 ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا۔ شرکاء نے مقابلے میں تقریباً108,157 تصاویر بھجوائی۔

پاکستان سے بھی 1500 سے زائد شرکاء نے 11000 سے زائد تصاویر بھجوائیں۔ اب مقابلہ ختم ہو چکا ہےا ور اس کےفاتح کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ فاتح تصویر کا فیصلہ کرنے والے ججز کی تعداد 9 تھی جن کا تعلق یوکرین، برطانیہ، جرمنی، مصر، امریکا، بلغاریہ، ترکی، آسٹریا اور بھارت سے تھا۔
مقابلے میں تمام تصاویر میں پہلے نمبر پر آنے والی تصویر کا تعلق پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر کو پاکستانی صارف زعیم صدیق نے بنایا۔یہ تصویر پاکستان کے نہایت خوبصورت نظارے شنگریلا ریسورٹ کی ہے۔ یہ ریسورٹ زیریں کچورہ جھیل، جو وسطی قراقرم نیشنل پارک، سکردو، پاکستان کا مشہور سیاحتی مقام ہے،پر واقع ہے۔مقابلے کے فاتح زعیم صدیق کو 2016 میں اٹلی میں ہونے والی ویکیمینیا کانفرنس میں شرکت کا موقع ملےگا۔ اُن کے قیام و طعام کے تمام اخراجات ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔


اس مقابلے میں بھجوائی گئی 108,157 تصاویر کو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔سرفہرست تصاویر کو دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں.


ویکی لو ارتھ 2015 کی بہترین تصاویر

ویکی لو ارتھ ۲۰۱۵

تاریخ اشاعت: 2015-10-17

More Technology Articles