Wikipedia Pakistani Reader Survey Report

Wikipedia Pakistani Reader Survey Report

ویکی پیڈیا، پاکستانی قارئین کی سروے رپورٹ

تحریر: ثاقب قیوم، ترجمہ: عبید رضا

ویکیپیڈیا پاکستان میں مقبول ویب سائٹوں میں سے ایک ہے، ہر ماہ لاکھوں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اسے معلومات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سائٹ کی اس مقبولیت کے باوجود، پاکستان سے متعلق موضوعات پر مواد اور خود پاکستانیوں کی طرف سے اس دائرۃ المعارف میں نمائندگی (تعاون) بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قارئین اور ویکیپیڈیا کے ساتھ ان کے تعلق کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے، اور یہ جاننے کے لیے کہ (پاکستانی صارفین) ویکیپیڈیا میں شراکت کیوں نہیں کرتے، پاکستان میں پہلی بار ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی مشاورت سے ویکیپیڈیا کے قارئین سے ایک آن لائن سروے کرایا گیا۔

اس آن لائن سروے کا مقصد ویکیپیڈیا قارئین کے بارے میں آبادیاتی معلومات (Demographic Data)اکٹھا کرنا،ویب سائٹ کے بارے میں اُن کی آرا اور ترامیم کے حوالے سے صارفین کے رویے کو سمجھنا تھا۔

ریسرچ سروے اردو اور انگریزی ویکیپیڈیا کے لیے منعقد کیا گیا پاکستان میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر ہر ویکیپیڈیا پڑھنے والے کے لیے(اس سروے کو) فعال کیا گیا تھا۔ یہ سروے 9 نومبر2014 سے11 نومبر کے درمیان تقریبا 48 گھنٹوں کے دوران کیا گیا، اس دوران 7,000 میں سے5,376 افراد نے 70فیصدسوالات کے جواب دیئے۔

ذیل میں دئیے گئے اعدار و شمار، سروے کے دوران پوچھے گے سوالات اور ساتھ میں ديئے گئے جوابات، فقط سروے کا عمومی خلاصہ ہیں، اور ہر سوال ایک علیحدہ سوال کے طور پر پڑھا جائے۔ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ56 فیصد (6192 میں سے 3460) پاکستانی ویکیپیڈین ہر روز ایک بار سائٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ دنیا بھر سے ویکیپیڈیا استعمال کرنے میں پاکستان سے صرف 0.3فیصدنمائندگی ہوتی ہے۔ اس کو آپ اس سے سمجھیں کہ ہر سال مجموعی طور پر ویکیپیڈیا کے صفحات کو دنیا بھر سے 18 ارب بار دیکھا جاتا ہے، جبکہ ان 18 ارب میں ، پاکستان سے صرف 2 کروڑ 80 لاکھ کی تعداد شامل ہے)۔

پاکستان سے ان 28 ملین صارفین کو آپ اگر دنیا بھر کے 18 بلین صارفین کے تناظر میں دیکھیں، جن میں ہر ماہ 500 ملین منفرد صارفین بھی شامل ہیں اور اس کے باوجود، جواب دینے والوں کی دوتہائی تعداد نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ویکیپیڈیا ایک غیر منافع بخش منصوبہ ہے (صرف 32فیصدافراد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ویکیپیڈیا ایک غیر منافع بخش منصوبہ ہے)۔

جواب دینے والوں میں 87فیصد پاکستانیوں نے مرد اور صرف 11فیصد نے بطور عورت کے اپنی شناخت ظاہر کی، (6,698 نے اس سوال کا جواب دیا تھا)۔

دنیا کے جنوبی حصے کے اس تجزیہ نے ویکیپیڈیا پرایک بڑے صنفی فرق کی نشاندہی کی گئی ہے، دنیا کے اس حصے سے قارئین اور ترامیم کرنے والے اکثر مرد ہوتے ہیں۔

ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں ویکیپیڈیا مغربی ممالک کی نسبت کم عمر قارئین کو جلد اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔

عمر کی بنیاد پر 6,723 جوابات

* 37% (2,490) نے بتایا کہ وہ 21 سے 25 سال کی درمیانی عمر کے ہیں۔

* 21% (1,427) جواب دینے والے صرف 16 سے 20 سال کے تھے۔

* 17% (1,149) نے اپنی اپنی 26 سے 30 سال کے درمیان بتائی۔

ملازمت سے متعلق سوال پر 6,650 کے جوابات

* 47 % (3,131) نے کہا کہ وہ طالب علم ہیں

* 27% (1,799) ملازمت کر رہے ہیں

* 12% (785) اپنا کاروبار کرتے ہیں

* 7% (446) یا تو بے روزگار ہیں یا کام کی تلاش میں ہیں

تعلیمی قابلیت سے متعلق6,636 افراد کےجوابات

* 33% (2,202) نے خود کو بی اے ظاہر کیا

* 20% (1,347) نے ایم اے تھے

* 14% (939) نےخود کو مڈل پاس ظاہر کیا

(اس سوال کے جواب میں صرف ایک ہی آپشن منتخب کیا جا سکتا تھا)

جب ویکیپیڈیا پڑھنے یا استعمال کرنے کی بنیادی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو 6,182 نے جواب میں کہا

* 69% (4,257) نے”معلومات اور علم کے لئے“ منتخب کیا

* 67% (4,178) نے ”مطالعہ اور تحقیق کے لئے“ منتخب کیا

* 52% (3,226) نے ”ذاتی تجسس اور دلچسپی کے لئے“منتخب کیا

* 22% (1,348) نے ”تفریح یا شوق (مشغلہ) کے لئے“ منتخب کیا

* 22% (1,340) نے ”کام کرنے کے لیے“منتخب کیا

سروے کے مطابق، 97% جواب دینے والوں نے (6.156 میں سے 5.976 نے)

ویکیپیڈیا کو مفید یا کافی حد تک مفید پایا۔

6.099 میں سے 77% (4,694) جواب دینے والوں کے مطابق انگریزی ویکیپیڈیا پر پاکستانی موضوعات پر مواد بہت اچھا یا اچھا ہے۔ ۔(میرے اپنے مشاہدے میں ہے کہ پاکستانی موضوعات پر مواد کمزور درجہ کا ہے، اس کی وجہ پاکستان سے ترمیم کرنے والوں کی کم تعداد ہو سکتی ہے)۔

صرف 4% (254) نے کہا کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر موجودہ پاکستانی موضوعات پر مواد غیر معیاری یا بلکل ہی غیر معیاری ہے۔

باقی 19٪ (1151) منصفانہ معیار کے طور پر اس کی درجہ بندی کرتے ہیں۔

جواب دینے والوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیا سمجھ کر ویکیپیڈیا کا استعمال بطور ایک وسیلہ معلومات کے کرتے ہیں۔

* 63% (3,894) نے” ویکیپیڈیا، معلومات کا ایک مقبول ماخذ “ منتخب کیا

* 43% (2,650) نے ”ویکیپیڈیا کے مندرجات (مواد) کے معیاری ہونے کی وجہ سے “چنا

* 41% (2,541) نے جواب دیا کہ وہ اپنے سوالوں کے جواب کی تلاش میں رہتے ہیں۔

* 40% (2,463) سمجھتے ہیں کہ ”ویکیپیڈیا کو استعمال کرنا آسان ہے (یوزر فرینڈلی)“'

* 37% (2,295) نے کہا کہ ”ویکیپیڈیا پر اعتبار کی وجہ سے“

* 30% (1,828) کے نزدیک وجہ ”ویکیپیڈیا مضامین میں تازہ ترین معلومات کا ہونا ہے“

(اس سوال کے ایک سے زائد جواب دیئے جا سکتے تھے)

ویکیپیڈیا ایک کثیر اللسانی منصوبہ ہے جو اس وقت 285 سے زائد زبانوں میں جاری ہے۔

بشمول پاکستانی زبانوں کے جیسے اردو، پشتو، سندھی اور پنجابی۔ لیکن پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد انگریزی ویکیپیڈیا کے قارئیں اور ترمیم کنندگان پر مشتمل ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی زبانوں میں ویکیپیڈیا کے وجود سے آگاہ ہیں یا نہیں؟

6,071 جواب دینے والوں میں سے

38% (2,320) نے بتایا کہ وہ ان زبانوں کے ویکیپیڈیا ایڈیشن سے لا علم ہیں، جبکہ 47% (2,835) نے کہا وہ اس بارے جانتے ہیں، مگر وہ انگریزی ویکیپیڈیا استعمال کرتے ہیں۔

849 افراد نے اس سوال، کے جواب میں ، کہ کیا وہ دیگر پاکستانی زبانوں کے ویکیپیڈیا استعمال کرتے ہیں، 92% (784) نے اردو17% (144) نے پنجابی ویکیپیڈیا کا نام لیا۔ جب ان سے پوچھا گيا کہ وہ غیر انگریزی ویکیپیڈیا (دیگر پاکستانی زبانوں میں) کا کس قدر استعمال کرتے ہیں تو 38% ( 845 میں سے 320) نے کہا مہینے میں ایک آدھ بار ہی، لیکن اس بات پر کہ کیا پاکستانی زبانوں میں بھی ویکیپیڈیا کے مضامین کو ہونا چائیے تو اس پر 49% (5,904 میں سے 2907 ) نے کہا کہ ہاں یہ بہت ضروری ہے، یا ضروری ہے۔

جب ان سے دیگر ذرائع ابلاغ کے استعمال سے متعلق پوچھا گیا تو 6,137 نے کہا

* 22% (2,017) وہ دن میں کم از کم ایک بار پڑھتے ہیں۔

* 26% (1,598) نے کہا کہ وہ مہینے میں بہت ہوا تو ایک بار پاکستانی آن لائن اخبار پڑھ لیتے ہیں

دنیا بھر سے ہر ماہ ویکیپیڈیا کے انگریزی نسخے (ورژن) پر 2.9 ملین ترامیم ہوتی ہیں، جن میں سے صرف 7000 پاکستان سے کی جاتی ہیں۔

(جو کل ترامیم کا صرف 0.5 فیصد بنتا ہے)۔ سروے کے دوران جواب دینے والوں میں سے 18 فیصد (5895 میں سے 1073) نے کہا وہ تو جانتے ہی نہیں کہ ہر کوئی ترمیم کر سکتا ہے۔ جبکہ 61% (3,580) نے کہا وہ یہ (بات) جانتے ہیں، مگر کبھی کوئی ترمیم نہیں کی۔صرف 6% (364) نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ترمیم (یا ترامیم) کی ہے۔اور 15% (877) نے کہا کہ وہ پہلے ترمیم کرتے رئے ہیں، مگر ابھی حال میں کوئی ترمیم نہیں کی۔

پوچھا گیا کہ وہ ویکیپیڈیا میں ترامیم کیوں نہیں کرتے (اس سوال کے ایک سے زائد جواب دیئے جا سکتے تھے)

* 38٪ (4084 میں سے 1566) نے کہا وہ صرف پڑھنے سے دلچسپی رکھتے ہیں

* 38٪ (4084 میں سے 1545) نے کہا ویکیپیڈیا میں شراکت (ترمیم) کے لئے ان کو (طریقہ کی )معلومات نہیں ہیں

* 32% (1,313) نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ ترمیم کے دوران ان سے غلطی سرزد ہو جائے گی

* 29% (1,190) کہتے ہیں ، ان کے پاس وقت نہیں

* 23% (945) نے جواب دیا، ان کا زیادہ وقت سماجی روابط کی ویب سائٹس پر صرف ہوتا ہے

* 21% (850) کا جواب تھا، ویکیپیڈیا پر ترامیم کرنا وہ ضروری نہیں سمجھتے، کیوں کہ وہ پہلے ہی کوئی دوسرا کام کر رہے ہیں

* 18% (740) لوگ دوسرے کے کام میں ترمیم نہیں کرنا چاہتے

* 17% (705) ترمیم کرنا جانتے ہی نہیں

سوال کیا گیا وہ اب یا پہلےویکیپیڈیا پر ترمیم کیوں کرتے تھے/ہیں؟

* 63% (735) کہتے ہیں انہیں تبادلہ علم کا تصور پسند آیا۔

* 55% (654) نے کہا وہ ترمیم کوئی غلطی نظر آنے پر اسے درست کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ (یا کی)۔

* 37% (432) اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے ہر شخص کے لیے معلومات مفت مہیا ہوں۔

* 21% (249) نے کہا، انہیں ویکیپیڈیا کا فلسفہ دیانت داری اور تعاون پسند آيا۔

4,737 نے کہا وہ موبائل فون رکھتے ہیں، 55% (2,593) نے کہا کہ وہ ویکی پیڈیا تک رسائی میں (موبائل) کے ڈیٹا چارجز کو حائل نہیں پاتے۔

45 فیصد (2,144)کے مطابق کبھی کبھار انہیں ڈیٹا چارجز رکاؤٹ محسوس ہوتی ہے۔

جب پوچھا گیا کہ اگر ویکیپیڈیا کو مفت کر دیا جائے تو کیا وہ اسے استعمال کریں گے ۔

68 فیصد(4،792 میں 3،260نے) کہا کہ اس سے ویکیپیڈیا کااستعمال بہت زیادہ ہو جائے گا۔ ابھی یہ اعداد وہ شمار بالکل ابتدائی ہیں۔ ان سے پاکستان میں ویکی پیڈیا پڑھنے اور استعمال کرنے کے علاوہ ویکیپیڈیا تک رسائی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

اس سروے کو ویکیمیڈیا بلاگ پر دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-01

More Technology Articles