YouTube breaks the limit of 2 billion viewers per month

YouTube Breaks The Limit Of 2 Billion Viewers Per Month

یوٹیوب کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 2 ارب سے بڑھ گئی

کیا آپ ہرروز یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں؟   آپ اکیلے ایسے نہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو سائٹ پر ہر ماہ 2 ارب  صارفین لاگ اِ ن ہو کر ویڈیوز دیکھتے ہیں ۔پچھلےسال یہ تعداد 1.8 ارب تھی۔
یوٹیوب کی سی ای او سوسن  وجیکسی کا کہنا ہے کہ ہرروز ٹی وی کی سکرین  پر250 ملین گھنٹے یوٹیوب  ویڈیو  دیکھی جاتی ہیں۔ پچھلے سال یہ دورانیہ 180 ملین گھنٹے تھا۔یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یوٹیوب جسٹن بیبئر کے ساتھ ایک خفیہ پروجیکٹ میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب نے کل نیویارک میں ایک سمٹ کا انعقاد بھی کیا۔ اس سمٹ کا نام برانڈ کاسٹ (Brandcast)  تھا۔یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ  وہ جسٹن بیبر کے ساتھ ایک پروجیکٹ کر رہے ہیں۔ یوٹیوب جسٹن بیبر کے ساتھ مل کر کچھ بنا رہا ہے لیکن انہوں  نے اسے انتہائی خفیہ قرار دیا ہے۔
جسٹن بیبر یوٹیوب پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے فنکار ہیں۔ اُن کے سبسکرائبر کی تعداد 44.5ملین ہے اور اُن کے چینل کے 19 ارب ویوز ہیں۔
امید ہے کہ 2020 سے پہلے ہی اس پروجیکٹ کی تمام  تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-03

More Technology Articles