17 October

17 October

ڈوئل ٹچ سکرین کے ساتھ فولڈ ایبل زیڈ ٹی ای ایگزون ایم جاری کر دیا گیا

زیڈ ٹی ای کا فلپ یا فولڈ ایبل سمارٹ فون، جس کا کوڈ نام Multy تھا، کو زیڈ ٹی ای ایگزون ایم کے نام سے جاری کر دیا ہے۔اس فولڈ ایبل فون کی سکرین نہیں مڑتی بلکہ ہم اسے دوہری سکرین کا فون کہہ سکتے ہیں، جس کی دونوں سکرین درمیان کے جوڑ سے فولڈ ہو سکتی ہیں۔جب اس فون کو فولڈ کیا جائے تو آپ کسی بھی طرف سے سکرین دیکھ سکتے ہیں لیکن اگر یہ فولڈ نہ ہوا ہو تو اس کا ایک طرف کا سکرین ایریا 6.75 انچ ہوجاتا ہے۔

اس فون کی ددنوں سکرین 5.2 انچ1080p ایل سی ڈیز ہیں۔ اس ڈوئل سکرین فون کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔ اس کے ڈوئل موڈ سے آپ دونوں سکرینوں پر الگ الگ ایپلی کیشن چلا سکتے ہیں۔ Extended Mode میں آپ 6.75 انچ کے کینوس پر کام کر سکتے ہیں۔ Mirror Mode میں فولڈ کیے ہوئے فون کی دونوں طرف ایک سا مواد دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یعنی آپ اور آپ کا کوئی دوست ایک دوسرے کے مخالف بیٹھ کر فون کی دونوں طرف کی سکرین پر ایک ہی فلم دیکھ سکتے ہیں۔

Traditinal Mode میں یہ عام سمارٹ فون کی طرح کام کرتا ہے ، یعنی فولڈ کیے ہوئے اس کی صرف ایک طرف کی سکرین آن رہتی ہے جبکہ دوسری سکرین کی پاور آف ہوتی ہے۔
ایگزون ایم میں سنیپ ڈریگن 821 چپ بورڈ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی بلٹ ان سٹوریج ہے۔ اس کے فولڈنگ فون ہونے کی وجہ سے اس میں صرف ایک 20 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جسے سیلفی یا رئیر کیمرے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس میں ڈوئل سپیکر اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس فون کی بیٹری 3180 ایم اے ایچ کی ہے اور اس میں اینڈروئیڈ 7.1.2 نوگٹ انسٹال ہے۔
یہ فون اگلے ماہ سے صرف امریکا میں اے ٹی اینڈ ٹی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 725 ڈالر ہے۔اسے ماہانہ 24.17 ڈالر کی 30 ماہانہ اقساط میں بھی خریدا جا سکے گا۔
توقع ہے کہ اس فون کو مستقبل میں چین، یورپ اور جاپان میں بھی متعارف کرایا جا ئے گا۔

17 October
تاریخ اشاعت: 2017-10-17

More Technology Articles