170 dollar device cracks iPhone passcodes in 6 seconds to 17 hours

170 Dollar Device Cracks IPhone Passcodes In 6 Seconds To 17 Hours

صرف 6 سیکنڈ میں آئی فون کا پاس کوڈ توڑیں

پچھلے دنوں ایپل اور امریکی حکومت کے درمیان ایک آئی فون کو کھولنے کے تنازعے کی خبریں یقیناً آپ کی نظر سے گزری ہونگی۔اس سے پہلے کہ عدالتی جنگ انتہائی شدید ہوجاتی ایف بی آئی نے مذکورہ آئی فون کھولنے کا دعویٰ کر کے مقدمہ واپس لے لیا۔اب چند دن بعد ہی ایک حیرت انگیز ڈیوائس سامنے آئی ہے۔ آئی پی باکس(IP-BOX) نامی یہ ڈیوائس صرف 6 سکینڈ سے لے کر 17 گھنٹوں کے درمیان آئی فون کے پاس کوڈ کو توڑ سکتی ہے۔

اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ لندن کی فن فون شاپ نے اسے آئی فون سے بھی کم قیمت میں متعارف کرایا ہے۔اس ڈیوائس کی قیمت صرف 170 ڈالر ہے۔
فون فن شاپ کے ڈائریکٹر مارک سٹراچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ڈیوائس ایسے آئی فون مالکان کے لیے متعارف کرائی تھی، جو اپنا پاس کوڈ بھول جائیں ۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین  پاس کوڈ کریک کر کے ڈیوائس سے رابطہ نمبر اور فوٹو وغیرہ نکال سکتے ہیں۔


آئی پی باکس نامی یہ ڈیوائس آئی او ایس 7 یاپرانے ورژنز کے فونز سے 4ہندسی پاس کوڈ کو 6سیکنڈ سے 17 گھنٹوں میں  توڑ سکتی ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ نے اس ڈیوائس  کو خرید کر ایپل کے آئی فون 5 سی کو کھولنے کےلیے آزمایا۔ اس ڈیوائس نے بڑی کامیابی کے ساتھ صرف 6 گھنٹوں میں فون کو کریک کر دیا۔اسی ماہ اس ڈیوائس کا ایک ایسا ورژن متعارف کرایا جائے گا، جو آئی او ایس 9 پر بھی کام کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-04

More Technology Articles