2 varieats of Samsung Galaxy Tab S2

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 2 کے دو ورژنز

2 varieats of Samsung Galaxy Tab S2

سام سنگ گلیکسی ایس ٹیب 2 ورژن 8.0اور ٹیب ایس 2 ورژن9.7
سام سنگ نے گلیکسی ٹیب ایس 2 کے 9.7انچ اور 8 انچ ورژن کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ان ڈیوائسسز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ کے پتلے ترین ور ہلکے ترین ٹیبلٹس ہیں۔سام سنگ کے سی ای او اور آئی ٹی اینڈ موبائل ڈویژن کے صدر جے کے شن کا کہنا ہے کہ گلیکسی ٹیب ایس 2 نہ صرف پتلا ترین بلکہ اس سائز میں ہلکا ترین ٹیبلٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 2 صارفین کے لیے مکمل ترین پرسنل وژیول ڈیوائس ہے جسے کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دیکھا جائے تو Galaxy Tab S2 8.0 کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
ڈسپلے: 8 انچ سپر ایمولڈ
ریزولوشن: 1536 x 2048پکسل
پروسیسر: اوکٹا کور(کواڈ 1.9گیگاہرٹز اور کواڈ1.3گیگا ہرٹز)
ریم:3 جی بی
سٹوریج: 32 جی بی / 64جی بی(سٹوریج بڑھائی جا سکتی ہے)
بیٹری: 4000 ایم اے ایچ
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 2.1پکسل
موٹائی: 5.6ملی میٹر
وزن: 265 گرام
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ5.0لولی پوپ

Galaxy Tab S2 9.7کا ہارڈ Galaxy Tab S2 8.0سے چند چیزوں میں مختلف ہے ، جن کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

(جاری ہے)


ڈسپلے: 9.7انچ سپر ایمولڈ ڈسپلے
بیٹری: 5870ایم اے ایچ
وزن: 389 گرام

دونوں ورژنز وائی یا وائی فائی اور ایل ٹی ای کنفگریشن، ٹچ ان ایبل فنگر پرنٹ سکینر اور ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ دستیاب ہیں۔سام سنگ نے قیمت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی تاہم یہ بتایا ہے کہ دونوں ڈیوائسسز اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-20

Your Thoughts and Comments