Acer is showing off a 55-inch 4K OLED gaming monitor

Acer Is Showing Off A 55-inch 4K OLED Gaming Monitor

ایسر 55 انچ 4K او ایل ای ڈی گیمنگ مانیٹر متعارف کرا رہا ہے

ایسر نے CG552K کے نام سے 55 انچ 4K او ایل ای ڈی  ڈسپلے متعارف کرایا ہے، جس  کی اہم خصوصیات اپڈاپٹیو sync، NVIDIA G-Sync اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ہیں۔ یہ آپ کے اوسط ٹی  وی سے زیادہ سمارٹ ہے۔ اس میں لائٹ سنسر نصب ہے جو ماحول کے مطابق برائٹ نیس کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔اس میں موجود پراکسیمیٹی سنسر اس مانیٹر کو اس وقت فعال کرتا ہے جب یہ آپ کی موجودگی کا پتا چلاتا ہے۔
اس میں  بہت سے کنکٹیویٹی آپشنز ہیں، جن میں تین ایچ ڈی ایم آئی 2.0، دو DisplayPort v1.4، ایک یو ایس بی – سی اور دو یو ایس بی – ٹائپ اے شامل ہیں۔ اس میں 10 واٹ کے سپیکر بھی نصب ہیں۔ اس مانیٹر میں 98.5 فیصد DCI-P3کلر گمٹ اور 400 nitsبرائٹ نیس ہے۔
ایسر Predator X32 اور X38 بھی متعارف کرایا ہے۔ ایکس 32 میں 32 انچ 4K سکرین کے ساتھ 144 ہرٹز ریفریش ریٹ اور این ویڈیا G-Sync Ultimate فیچرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گیمرز کے لیے بہترین اس مانیٹر میں 1440 nits برائٹ نیس ہے۔ یہ VESA DisplayHDR 1400 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں تین ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹس، ایک DisplayPort 1.4 اور چار یوایس بی-سی پورٹس کے ساتھ 4واٹ کے سپیکرز بھی ہیں۔
ایکس 38 ایک 37.5 انچ خم دار UWQHD+ (3,840 x 1,600) مانیٹر ہے۔اس میں NVIDIA G-Sync ہے اور یہ بھی VESA DIsplayHDR 400 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس کا ریفریش ریٹ 175 ہرٹز اور ریسپانس ٹائم 1 ملی سیکنڈ ہے۔ اس میں ایک ایچ ڈی ایم آئی 2.0 پورٹ، ایک DisplaySport 1.4 پورٹ، چار یو ایس بی – سی پورٹس اور 7 واٹ کے سپیکرز ہیں۔
ایکس 32 اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 3599 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ ایکس 38 کی قیمت 2399 ڈالر ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-07

More Technology Articles