Acer's ConceptD 7 Ezel laptop is part tablet, part mini desktop

Acer's ConceptD 7 Ezel Laptop Is Part Tablet, Part Mini Desktop

ایسر کا کانسیپٹ ڈی 7 ایزل لیپ ٹاپ جزوی ٹیبلٹ اور جزوی منی ڈیسک ٹاپ بھی ہے

کنزیومر الیکٹرونکس شو میں ایسر اپنے لیپ ٹاپس کے کئی ماڈلز پیش کر رہا ہے۔ ConceptD 7 Ezel اور ConceptD 7 Ezel Pro  دونوں NVIDIA RTX  پر چلنے والی میشن ہیں۔ نئے قبضوں (hinge)  کی بدولت ان کا ڈسپلے تقریباً 360 ڈگری پر گھوم سکتا ہے۔اس طرح آپ انہیں پانچ مختلف موڈز شیئرنگ، فلوٹنگ، پیڈ، ڈسپلے اور سٹینڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ان دونوں میں 15.6 انچ Pantone-validated 4K ٹچ سکرین ہے۔دونوں میں بنیادی فرق گرافکس پروسیسر کا ہے۔ ریگولر ورژن میں این ویڈیا کا RTX 2060 یا 2080 Ti کارڈ جبکہ پرو ورژن میں Quadro RTX Studio آپشن ہے۔ اس کے ریگولر ورژن میں 10 ویں نسل کا پروسیسر جبکہ پرو میں Xeon ہے۔ ConceptD 7 Ezel کی قیمت 2699 ڈالر جبکہ پرو کی قیمت 3099 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-01-07

More Technology Articles